ولایت کا راستہ
یہ ایک ولایت کا راستہ ہے جس کو ہم بتارہے ہیں ،اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ جو کام ہم کریں اس پر ذہن کا استحضار رکھیں اور اکثر چیزوں پر اجروثواب کا وعدہ ہے ،مسلمان بھائی سے ہنس کر بولنا ،خوش ہوکر بولنا ،محبت سے بات کرنا ،کسی کی مددکردینا ،راستے سے کانٹا یا کوئی ٹھوکر والی چیز کو ہٹا دینا کسی کوراستہ بتادینا ،کسی کے یہاں عیادت کے لئے جانا ان میں اجر وثواب کی امید ہو،ایمان واحتساب ہو ،یعنی خدا کے وعدوں پر یقین اور ثواب کی امید ہو ،اگر یہ کریں گے تو پوری زندگی عادت نہیں عبادت بن جائے گی ۔
(خطبات علی میاں ص:۲۶۹،۲۷۱ج۷)
نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے
عزیزو! میں صاف صاف آپ سے کہتا ہوں اور اس میں کسی اشارے کنایہ سے کام نہیں لیتا آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ،نوافل تسبیحات کو بھی ترک نہ کریں ،تا کہ معلوم ہوکہ آپ کسی دینی درسگاہ سے پڑھ کر آئیں ہیں مسجد کی طرف جانے میں بلکہ تمام کاموں میں ثواب کی نیت کریں ،یہ اس لئے کہہ رہاہوں کہ جو منزلیں اور جوامتحان وآزمائشیں آپ کو پیش آنے والی ہیں ،اور یہ ملک بلکہ ملت اسلامیہ جس راستے سے گذررہی ہے پھر معاشی ذمہ داریاں خاندان کی پرورش کا مسئلہ پھر جو اخلاقی بیماریاں اور امراض ہیں وہ سب نماز کی ادائیگی میں فرق پیدا کرسکتے ہیں ، اور اس کی طرف سے توجہ ہٹا سکتے ہیں ۔
مگر اس نماز سے بھی پہلے بنیادی اہمیت عقیدۂ توحید کی ہے آپ کا عقیدہ