تقریظ
حضرت مولاناسید حبیب احمد صاحب باندوی دامت برکاتہم
ناظم جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ
وجانشین حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد صاحب باندویؒ
محترم جناب مفتی محمد زید صاحب والد صاحب علیہ الرحمہ کے بہت قریب رہے، اسی وجہ سے بہت سی کتابیں ان کے ذریعہ آئیں ،انہیں قیمتی تصانیف میں سے ’’افتتاح بخاری اور اختتام بخاری‘‘ کی تصنیف ہے، اگر چہ اس کے آنے میں بہت تاخیر ہوئی،لیکن بہت مفید اور نایاب ہے، حضرت والد صاحب کی تصنیفات میں افادیت کا پہلو غالب رہتا ہے، اگرچہ مختصر ہوتی ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ مفتی زید صاحب کو اجر جزیل عطا فرمائے اور اس رسالہ کو مفیدبنائے۔ آمین
حبیب احمد غفرلہٗ
جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ
۵؍رجب ۱۴۳۷ھ