سفر سے واپسی پر حضرت اقدس نے بعد نماز مسجد میں دورۂ حدیث کے طلباء کوٹھہرنے کاحکم فرمایا اور فرمایا کہ آج بخاری شریف کی بسم اللہ تو کرہی لی جا ئے بسم اللہ تو بغیر کتاب دیکھے بھی ہوجاتی ہے چنانچہ حضرت اقدس نے بسم اللہ کرادی اور شروع میں مختصر سی تقریر فرمائی جو بہت سی اہم ہدایات وقیمتی نصائح پر مشتمل ہے،حدیث پڑھنے والے تمام طلباء نیز پڑھانے والے اساتذہ کے لئے بھی اسکا مطالعہ انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگا،اب حضرت کی وہ اہم ہدایات ونصائح ملاحظہ فرمایئے۔
افتتاح بخاری شریف سے قبل دوگانہ اداکرنے کا اہتمام
حدیث پڑھنے والوں کے لئے چنداہم ہدایات ونصائح
حضرت نے طلبۂ دورۂ حدیث سے فرمایا تم لوگ دو دو رکعت نفل نماز ادا کرلوبعض طلباء نے عرض کیا کہ ادا کرلی حضرت نے فرمایا اشراق پڑھ لی ہوگی،خاص طور پر بخاری شریف کے لئے دورکعت نماز(اللہ واسطے)پڑھ لوچنانچہ سب نے دو دو رکعت نفل نماز ادا کی،حضرت نے بھی ادا فرمائی،اور دیر تک دعاء مانگی،نماز کے بعدحضرت اقدس مسجد ہی میں بیٹھ گئے تمام طلباء بھی حضرت کے ارد گرد جمع ہوگئے،حضرت نے فرمایا کچھ باتیں بطور مقدمۃ الحدیث کے ہیں اسکو لکھنا شروع کردو، اصل کتاب تو بعد میں شروع ہوگی،اور اس وقت چندباتیں عرض کرتا ہوں جو ہمیشہ یادرکھنے کی ہیں ان کو غور سے سنو!
حدیث پاک پڑھنے کا مقصد
حضرت نے فرمایا: حدیث پاک پڑھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حضور ﷺ کی عملی زندگی ہمارے اندر پیدا ہوجائے،حضور ﷺ والے اخلاق ہمارے اندر آجائیں ،حدیث