تراجم کا مقصد
امام بخاریؒ کا تراجم قائم کرنے سے مقصد کسی جگہ حق کی تائید ہوتی ہے یا کسی باطل مذہب کا رد ہوتا ہے اس لئے ہر ترجمہ ایک دعویٰ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے تحت جو آیات اور احادیث بیان کرتے ہیں وہ سب اس دعویٰ کی دلیل ہوتی ہیں ۔
باب قول اللّٰہ ونضع الموازین
اس آخری باب میں بھی احقاق حق اور ابطال باطل مقصود ہے،فرق باطلہ میں سے معتزلہ کا رد ہے اور اہلسنت والجماعت کی تائید ہے،اس کی تفصیل انشاء اللہ ابھی آپ کے سامنے آئے گی اس وقت چند ضروری باتیں ہیں جو عرض کی جارہی ہیں ۔
(۱)امام بخاریؒ نے اپنی کتاب کی ابتداء’’ باب بدأالوحی ‘‘سے کی ہے،اور ختم کیا باب قول اللّٰہ ونضع الموازین پر ان دونوں بابوں میں کیا مناسبت ہے اس کے لئے ایک تمہید سنئے،تاکہ دونوں میں مناسبت آسانی سے سمجھ میں آجائے۔
تخلیق انسان کا مقصد
اللہ پاک نے اس دنیا کی تمام مخلوقات کو انسان کے لئے پیدا کیا اور انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا جیسا کہ ارشاد ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُونَ معلوم ہوا کہ انسان اور جنات کے پیدا کرنے کا مقصد عبادت ہے کہ وہ اپنے ہر شعبہ زندگی میں اللہ کی مرضیات پر عمل کرے۔
عبادت کے مقبول ہونے کی شرط اور ملحد ومشرک کی تعریف
اور کوئی عبادت بغیر عقیدے کی درستگی کے معتبر نہیں یعنی جب تک توحید اور