فارغ ہونے والے طلبہ کے لئے شیخ الحدیث مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم کی چند اہم نصیحتیں
(مکتوب ) بخدمت گرامی مرتبت حضرت مولانامحمدیونس صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ مزاج سامی بعافیت ہوں گے،بندہ رضوان محمدرافع متعلم دارالعلوم الاسلامیہ عربیہ بھروچ گجرات اس سال دورہ حدیث کی تکمیل کرکے آئندہ مہینہ سند فراغت اور دستار فضیلت پارہاہے،الحمدللہ علی ذلک ،بعدہ وطن کے لئے عازم ہے،لہٰذاآنحضرت مدظلہ سے عرض ہے کہ ادعیہ صالحہ اور نصائح غالیہ سے نوازیں ،شکریہ والسلام مع الاحترام۔
(جواب) عزیزم سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز من !آپ نے دین کا علم پڑھا ہے اس لئے آپ اپنے اسی کو منتخب کریں ،اسی کے تقاضوں کو پوراکرنے کی کوشش کریں ،چندباتیں لکھتاہواں اور اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے پسند کرتا ہوں :
(۱)تصحیح نیت واخلاص کا اہتمام۔
(۲) اتباع سنت پر مداومت۔
(۳) معاصی سے کلی اجتناب اور مواقع معاصی سے حتی الوسع دوری۔