امام بخاری کی عظمت اکابر کی نگاہ میں
امام احمد فرماتے ہیں : ما اخرجت خراسان مثل محمد بن اسماعیل
امام مسلم فرماتے ہیں : أشھد أنہ لیس فی الدنیا مثلک۔
امام مسلم امام بخاری کے پاس آئے اور دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور فرمایا: دعنی أقبل رجلیک یا استاذ الاستاذین ویاسید المحدثین ویا طبیب الحدیث فی عللہ۔
امام بخاری کے بارے میں احادیث میں اشارہ
ایک مرتبہ سلمان فارسی کی طرف اشارہ کرکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوکان الدین با لثر یا لنالہ رجال من أبناء فارسعلماء ومحدثین فرماتے ہیں کہ اس کے اولین مصداق امام ابو حنیفہ اس کے بعد امام بخاری ہیں ۔
قرآن پاک میں ہے وَآخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ، صحابہ کرامؓ نے اس آیت کے متعلق عرض کیا تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رجال من ابناء فارس، اس کے بھی مصداق امام ابوحنیفہ اور امام بخاری ہیں ۔
ورّاق بخاری فرماتے ہیں کہ میں نے خواب دیکھا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کہیں تشریف لئے جارہے ہیں اور امام بخاری آپ کے پیچھے قدم بہ قدم چل رہے ہیں اس سے امام بخاری کا متبع سنت ہونا ظاہرہے۔
فربری کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا آپ نے ارشاد فرمایا: أین ترید؟، میں نے عرض کیا محمد ابن اسماعیل بخاری کے پاس جاتا ہوں ، حضورؐ نے ارشاد فرمایا، اقرؤا منی السلام، اس سے امام بخاری کے مقام کا