کا بیحد شکریہ۔ فاالحمدﷲ!
ژ… حضرت مولانا محمد بشیر اﷲ مظاہریؒ رنگونی (……) کا ایک رسالہ اس جلد میں شامل ہے۔
۱۳… دو نبی (نبی صادق اور نبی کاذب): مولانا محمد بشیر اﷲ صاحب اصلاً برما رنگون کے تھے۔ جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور کے فضلاء میں سے تھے۔ آپ جمعیت علماء برما کے نائب صدر بھی رہے۔ دارالعلوم تانبوے رنگون کے شیخ الجامعہ تھے۔ آپ نے اگست ۱۹۵۷ء میں یہ رسالہ تحریر فرمایا۔ تریپن(۵۳) سال گویا نصف صدی بعد اس رسالہ کی اشاعت اﷲ رب العزت کے انعامات بے پایاں میں سے ہے۔ فاالحمدﷲ اولاً وآخراً!
خلاصہ: یہ کہ اس جلد میں:
۱… شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کے ۴ رسائل
۲… محترم صاحبزادہ طارق محمودؒکے ۶ رسائل
۳… حضرت مولانا احمد عبدالحلیم کانپوریؒ کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا عبدالرزاق سلیم خانیؒ کا ۱ رسالہ
۵… حضرت مولانا بشیر اﷲ مظاہریؒ رنگونی کا ۱ رسالہ
ٹوٹل ۱۳ رسائل
اس جلد میں شامل ہیں۔
پانچ حضرات کے تیرہ رسائل وکتب اس جلد میں ملاحظہ فرمائیے ؎
ہمیں دعا دو کہ تمہیں دلبر بنا دیا
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۹؍ذیقعدہ ۱۴۳۱ھ بمطابق ۲۸؍اکتوبر ۲۰۱۰ء