۵/۱… خانہ ساز نبوت کے پجاریوں اور مرزاطاہر کی دعوت مباہلہ کا کھلا کھلا جواب: قادیانی جماعت کے چوتھے لاٹ پادری مرزاطاہر نے تمام علماء کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔ محترم صاحبزادہ صاحب نے اس کا یہ جواب تحریر فرمایا۔ جس کا ایک ایک حرف جان قادیانیت کے لئے نشتر کا درجہ رکھتا ہے۔
۶/۲… آنکھیں کھولیں: قادیانیوں کو تبلیغ کے نقطۂ نظر سے محترم صاحبزادہ طارق محمود صاحبؒ نے یہ رسالہ ترتیب دیا۔ اے کاش! قادیانی اس سے فائدہ حاصل کرتے۔
۷/۳… نوجوانان فیصل آباد کے نام کھلا خط: فیصل آباد میں نوجوانوں کو فتنہ قادیانیت کی سنگینی سے باخبر کرنے کے لئے آپ نے یہ رسالہ تحریر کیا۔
۸/۴… ژوب میں تحریک ختم نبوت ایک نظر میں: ژوب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی بزرگ رہنما حضرت حاجی محمد علی صاحبؒ، الحاج محمد عمرؒ کے حکم پر آپ نے یہ رسالہ تالیف کیا۔
۹/۵… فیصلہ آپ کیجئے: سادہ الفاظ میں عوام وخواص کو قادیانیت سمجھانے کے لئے محترم صاحبزادہ طارق محمود صاحبؒ نے یہ رسالہ تالیف فرمایا۔
۱۰/۶… شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ (شرعی وقانونی حیثیت): ۱۹۹۲ء میں جناب نواز شریف وزیراعظم، مولانا عبدالستار خان نیازی وفاقی وزیر مذہبی امور، جناب چوہدری شجاعت حسین وفاقی وزیر داخلہ تھے۔ شناختی کارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مرحلہ آیا تو مطالبہ کیا کہ اس میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے۔ نواز حکومت یہ مطالبہ مان کر مکر گئی۔ نواز شریف کو آج تک جو جو ابتلاء پیش آئے وہ سب اس کہہ مکرنی اور رحمت عالمﷺ کی ذات اقدس سے بے وفائی کا نتیجہ تو نہیں؟ اے کاش! کوئی سمجھے! اس زمانہ میں محترم صاحبزادہ صاحب نے یہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔