ورنہ تصویر اچھی نہیں آئے گی ۔ اس کے کہنے پر ایک دفعہ تکلیف کے ساتھ آنکھوں کو کچھ زیادہ کھولا بھی ۔ مگر وہ پھر اسی طرح نیم بند ہو گئیں ۔‘‘ (سیرۃالمہدی حصہ دوم ص۷۷ روایت نمبر ۴۰۳ ، ۴۰۴ )
موجودہ خلیفہ قادیان بھی افیون استعمال کرتے رہے
’’مجھے بچپن میں بیماری کی وجہ سے افیون دیتے رہے۔ چھ ماہ متواتر دیتے رہے۔ ایک دن نہ دینے پر اثر نہ ہونے کی وجہ سے حضرت (مرزا) صاحب نے فرمایا کہ خدا نے چھڑا دی ہے۔ اب نہ دو۔‘‘ (منہاج الطالبین ص۷۴)
خواجہ کمال الدین کی افیون خوری
’’موجودہ خلفیۂ قادیان جب خواجہ کمال الدین کی عیادت کے لئے گئے تو خواجہ صاحب نے اپنا قصہ سنانا شروع کیا۔ علاج معالجے کا ذکر ہوتا رہا۔ خواجہ صاحب افیون بھی آج کل کھاتے تھے۔ ایک رتی سے شروع کی تھی۔ ابھی یہ خیال ہے کہ چھ ماہ اور کھائیں۔ تاکہ اعصاب مضبوط ہوجائیں۔ڈائری میاں محمود خلیفہ قادیان نوشتہ عبدالرحیم درد قادیانی۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ۵؍جولائی ۱۹۲۹ء نمبر۲ج۱۷)
افیون استعمال کرنے والے مرزا غلام احمد قادیانی کے کشف:
کشف نمبر۱… مرزا قادیانی کا عورت ہونا
’’حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اسی طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔‘‘ (ٹریکٹ ۳۴،اسلامی قربانی مصنفہ قاضی یارمحمدقادیانی مطبوعہ ریاض الہندپریس امرتسر)
کشف نمبر۲… مرزا قادیانی کا دس ماہ تک حاملہ رہنا،الہامی عمل
’’مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرادیا گیا اور آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷،خزائن ج۱۹ص۵۰)
’’بابوالٰہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام ہے۔ بابوالٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر خدا تعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا۔ تجھ میں حیض نہیں۔ بلکہ وہ بچہ ہوگیا۔ ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اﷲ کے ہے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ص۵۸۱)