ض… ’’ میری (مرزا غلام احمد قادیانی کی)اولاد شعائر اﷲ میں داخل ہے۔‘‘
(الفضل قادیان مورخہ ۸؍جنوری۱۹۲۶ئ)
ض… اپنی اولاد کے بارے میں مرزا غلام احمد قادیانی منظوم کلام میں اس بات کا دعویدار ہے:
میری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر ایک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہیں
یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
(درثمین اردو ص۴۵، مجموعہ کلام مرزا غلام احمد قادیانی )
ض… ’’عزیز امتہ الحفیظ (مرزا غلام احمد قادیانی کی بیٹی)سارے انبیاء کی بیٹی ہے۔‘‘ (الفضل قادیان مورخہ ۱۷؍جون۱۹۱۵ئ)
ض… ’’مرزا غلام احمد قادیانی کی گھر والی ام المومنین ہے۔‘‘
(سیرۃ سیدۃ النساء ام المومنین نصرت جہاں بیگم ٹائیٹل)
ان تمام حوالہ جات کے بعد قارئین فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ہماری طرح کلمہ پڑھنے والوں اور دیگر شعائر اسلامی پر عمل کرنے والوں میں کتنا فرق ہے؟۔ اگر قادیانیوں اور مسلمانوں کا کلمہ ایک ہے، تمام شعائر اسلامی ایک ہیں تو انہیں مسلمانوں کی تمام عبادات میں اپنے آپ کو الگ رکھنے کا کیوں حکم دیا گیا ہے؟۔
ض… کلمہ۔ ض… نماز۔ ض… نمازجنازہ۔
ض… دعائے مغفرت۔ ض… تدفین۔ ض… رشتہ وناتہ۔
گویا دینی ودنیوی معاملات میں قادیانی مسلمانوں کے تقابل میں ہیں۔ باقی رہا قادیانیوں کے ہاں ہمارے مخصوص شعائر اسلامی کا استعمال … تو وہ محض دھوکہ دہی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔اگر وہ یہ لیبل استعمال نہ کریں تو ان کی مذہبی حیثیت ہی باقی نہیں رہ جاتی۔ اس صورتحال میں قادیانی کافر ہیں یا مسلمان؟۔
فیصلہ آپ کیجئے!!!