بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
ہمارے ہاںاکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ قادیانی گروہ کے لوگ ہماری طرح کلمہ پڑھتے ہیں۔ نماز ادا کرتے ہیں۔ زکوٰۃ دیتے ہیں۔ روزے رکھتے ہیں۔ حج کے لئے جانا چاہتے ہیں لیکن غیر مسلم ہونے کے باعث سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ قادیانیوں کی عبادت گاہیں ہماری مساجد کی طرح ہیں۔وہ قبلہ رخ کھڑے ہوتے ہیں۔ قادیانی قرآن مجید پڑھتے ہیں۔ قربانی دیتے ہیں۔ ان کی شکل وصورت، وضع قطع اور رہن سہن میں بھی اسلامی شعائر کی جھلک نظر آتی ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود انہیں کافر کیوں کہا جاتا ہے؟۔
اسلام کی بنیاد کلمہ، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج۔ پانچ چیزوں پر ہے۔ کلمہ پڑھنے کے علاوہ دیگر عبادات اور شعائر اسلامی پر عمل کرنے والے صاحب ایمان ہیں۔ انہیں کافر نہیں کہا جاسکتا۔اس اصول وضابطہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے خودقادیانیوں سے یہ سوال کیا جاسکتا ہے کہ اگر شعائر اسلامی پر عمل کرنے والے کسی کلمہ گو کو کافر نہیں کہا جاسکتا تو پھر قادیانی گروہ دنیا بھر کے ان تمام مسلمانوں کو کیوں کافر کہتے ہیں جو کلمہ پڑھتے ہیں، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج جیسی افضل عبادت کے علاوہ دیگر تمام شعائر اسلامی پر عمل کرتے ہیں۔
قادیانی جماعت کے دوسرے سربراہ مرزا محمود کی کتاب کا یہ حوالہ تمام قادیانیوں کے ایمان کا حصہ ہے: ’’ کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود (مرزا غلام احمد قادیانی) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵ )
قادیانی جماعت کے پیشوا کے مطابق قادیانیوںاور مسلمانوں میں تفریق کی بنیاد مرزا غلام احمد قادیانی کی ذات ہے۔ مذکورہ بالا حوالہ سے دو باتیں واضح ہورہی ہیں:
ض… قادیانیوں کے عقیدہ میں وہ لوگ جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی بیعت نہیں کی۔ یعنی اسے نہیں مانا ۔ وہ سب دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
ض… قادیانیوں کے عقیدہ میں وہ لوگ جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی بیعت کی اور اسے مان لیا۔ وہ اہل ایمان ٹھہرے اور وہی مسلمان ہیں۔
مذکورہ حوالہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ قادیانی اپنے آپ کو تو حقیقی مسلم اور دنیا بھر کے تمام