ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
ہوتا ۔ عوام عملیات کو تدبیر ظاہری خیال کرکے نہیں کرتے بلکہ سماوی اور ملکوتی چیز سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عملیات اور تعویذ گنڈوں کے متعلق عوام کے عقائد نہایت برے ہیں ۔ (461) اسباب طبعیہ کی دو قسمیں ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اسباب طبعیہ کی دو قسمیں ہیں ایک ظاہری اور ایک خفی ۔ مثلا جیسے اسباب طبعیہ میں سے کہ آگ سے روٹی پکائی جائے ایسے ہی یہ بھی ہے کہ توجہ سے روٹی پکائی جائے دونوں اسباب طبعیہ میں فرق یہ ہے کہ ایک ظاہر ہے اور ایک خفی ایک میں فتنہ ہے ایک میں نہیں ۔ (462) عالم برزخ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ قبر ایک حالت ہے بین الدنیا والاخرہ اسی کو برزخ کہتے ہیں ۔ پس اگر پندرہ بیس بھیڑیے مل کر مردہ کی ایک ایک بوٹی باٹ لیں تب بھی اسکے ساتھ سب معاملات برزخ کے ہوں گے یہی قبر ہے ۔ ) 463(کیا مردوں کو جلانے سے تکلیف ہوتی ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے سوال کیا تھا کہ ہندو اپنے مردوں کو جلا دیتے ہیں اس سے تکلیف ہوتی ہوگی اس پر حضرت مولانا نے جواب میں فرمایا کہ ایسی تکلیف ہوتی ہے جیسے کوئی تمہاری رضائی اتار کر جلادے کیسا عجیب جواب ہے ۔ یہی حضرات سمجھتے ہیں حقائق کو ۔ (464) برزخ کے اجزاء ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کیا کفار بھی جاتے ہیں برزخ میں ۔ فرمایا ہاں جاتے ہیں ۔ برزخ میں بڑی وسعت ہے علیین ۔ سجیین سب برزخ کے اجزاء ہیں ۔ (465) طریق کا مدار انقیاد ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس طریق کا مدار انقیاد محض ہے گو شیخ کا فیصلہ سمجھ میں نہ آوے جیسا طبیب کو معلوم ہوتا ہے کہ رفتار صحت کیا ہے ۔ مریض سمجھتا ہے کہ میں اسی حالت