ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
اور جنہوں نے اس کو چھوڑ کر اس راہ میں قدم رکھا ایسے دیوانوں کے متعلق مولانا ہی فرماتے ہیں ۔ اوست دیوانہ کہ دیوانہ نشد مرعسس رادید و درخانہ نشد اور فرماتے ہیں باز دیوانہ شدم من اے طبیب باز سودائی شدم من اے حبیب اور اسی دیوانگی کو فرماتے ہیں ما اگر قلاش وگر دیوانہ ایم مست آن ساقی و آن پیمانہ ایم اور ایسی عقل کس کام کی جو محبوب کی طرف رہبری نہ کر سکے ۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اسی کو فرماتے ہیں ۔ فہم و خاطر تیز کردن نسیت راہ جز شکستہ می نگیرد فضل شاہ اور اس طرف سے فضل اسی خاکساری شکستگی دیوانگی ہی پر ہوتا ہے اس کو فرماتے ہیں ہر کجا پستی است آب آنجارود ہر کجا مشکل جواب آنجارود ہر کجا دردے دوا آنجارود ہر کجا رنجے شفا آنجارود پس اگر چاہتے ہو کہ کچھ کام بنے تو اپنے کو مٹاؤ پستی اختیار کرو ۔ گریہ اور زاری دعاء التجاء الحاح و بکاء اپنا شغل بناؤ دیکھو پھر کیا ہوتا ہے اسی کو مولانا فرماتے ہیں ۔ کام تو موقوف زاری دلست بے تضرع کامیابی مشکل است تانہ گرید ابر کے خندد چمن تانہ گرید طفل کے جو شد لبن تانہ گرید کودک حلوا فروش بجز نحشایش نمی آید بجوش (99)نفع کا مدار یکسوئی پر ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مصلح کو طالب سے اگر کسی وجہ سے انقباض ہو جائے تو وہ مانع فیوض ہو جاتا ہے ۔ دوسری بات قابل تنبیہ یہ ہے کہ اس طریق میں مدار نفع کا یکسوئی ہے اور ایک وقت میں دو مصلح سے تعلق رکھنے میں یکسوئی میسر نہیں ہو سکتی ایک وقت میں دو طبیبوں سے رجوع کرنے میں پریشانی ہوتی ہے ایک کچھ تجویز کرتا ہے دوسرا کچھ تجویز کرتا