ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
عشق مولی کے کم از لیلے بود گوئے گشتن بہر او اولی بود (288) نفع کا مدار مناسبت پر ہے ایک صاحب کی غلطی پر مواخذہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس ہی لئے اب میری یہ رائے ہو گئی ہے جو تجربہ سے بھی بحمد اللہ مفید ثابت ہو چکی ہے کہ یہاں پر چند روز خاموشی کے ساتھ رہو مکاتبت مخاطبت کچھ نہ کرو اس میں طرفین کی راحت ہے اور خصوصا طالب کی مصلحت زیادہ ہے وہ یہ کہ اس طریق میں مدار نفع کا مناسبت پر ہے اور اس صورت میں مناسبت سہولت سے پیدا ہونے کی امید ہے ۔ (289) طبیعت کو ذکر اللہ کی طرف لانے کی ضرورت فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میری طبیعت ذکر کی طرف نہیں آتی ۔ میں نے لکھا ہے کہ خود نہیں آتی یا لانے سے بھی نہیں آتی ۔ اس قسم کی غلطیوں میں اکثر لوگوں کو ابتلاء ہے بہت لوگ لکھتے ہیں کہ نماز کو جی نہیں چاہتا ۔ ذکر میں جی نہیں لگتا مزا نہیں آتا میں صرف ایک سوال کرتا ہوں کہ پھر اس میں دینی کیا ضرر ہے جو چیز اختیاری ہے یعنی اعمال اس پر تو قدرت ہے وہ کرتے رہو اس کا کوئی آج تک جواب نہیں دیا ۔ (290) اصول وحدود کی پابندی میں خیر وبرکت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جو کام اصول اور حدود کے ماتحت ہوگا وہ کام چاہے دین کا ہو یا دنیا کا ہمیشہ اس میں خیر اور برکت ہو گی ۔ یہ اور جو کام اصول اور حدود سے خارج کئے جاتے ہیں ان میں ہمیشہ بے برکتی ہوتی ہے ۔ آج کل اکثر مسلمانوں میں اسی چیز کی کمی ہے ۔ (291) ریل کس لحاظ سے سبب رحمت ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر خانقاہ میں بجلی کی روشنی اور پانی کا نل لے لیا جاوے تو بڑا آرام ہو جائے ۔ فرمایا کہ اب ہی کونسی تکلیف ہے ۔ میں نے تو بجلی کا گھر میں لینا بھی پسند