ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
علاج ہوتا ہے جو بدن کے علاج سے لاکھوں درجہ اہم ہے اسی کو فرماتے ہیں ۔ صحت ایں حسن بجوائید از طبیب صحت آں حسن بجوائید از حبیب صحت ایں حسن زمعموری تن صحت آں حسن زتخریب بدن بات یہ ہے کہ اصلاح نفس کو ضروری نہیں سمجھتے اور صحت جسم کو ضروری سمجھتئ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ طبیب جسمانی کی سب کچھ سہتے ہیں سنتے ہیں ۔ اور طبیب روحانی سے اعراض ہے اور اس پر ہر قسم کا اعتراض ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کوچہ سے بے خبر ہیں اگر کی خبر ہو جائے تب اگر ایسا کریں تو ہم جانیں ۔ ان لوگوں نے حکمت یونای ہی کو دیکھا ہے حکمت ایمانی نہیں دیکھی اسی کے بارہ میں کہا گیا ہے ۔ چند خوانی حکمت یونانیاں حکمت ایمانیاں راہم بخوان (373) مجذوب اور مجنون کا فرق ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ عوام تو عوام خواص بھی مجذوب اور مجنون میں فرق کو نہیں سمجھ سکتے ۔ وہ فرق یہ ہے یہاں سبب زوال عقل اور ہے یعنی مرض اور وہاں اور ہے یعنی وارد ۔ مگر آج کل تو مجنوں کو بھی مجذوب ہی سمجھتے ہیں سب سے بہتر احتیاط کی بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے پاس ہی نہ پھٹکا جائے گو وہ واقعی مجذوب ہی ہو ۔ (374) گمنامی میں بڑی عافیت ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ گمنامی بڑی عافیت کی چیز ہے اور شہرت میں دینی اور دنیوی دونوں ضرر ہیں ۔ مشہور آدمی پر مخلوق کا حسد اور غصہ اس طرح نازل ہوتا ہے جیسے مشک کے دہانہ سے پانی گرتا ہے اسی کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔ چشمہاؤ خشمہاؤ رشکہا بر سرت ریزد چو آب از مشکہا اسی وجہ سے گمنامی جئ ترغیب دیتے ہیں کہ جہاں تک ہو سکے شہرت سے بچو ایسے رہو کہ کوئی جانے بھی نہیں کہ کوئی رہتا بھی ہے چنانچہ فرماتے ہیں ۔ اشتہار خلق بند محکم است بند اواز بند آہن کے کم ست