اسی طرح کتاب کی کمپیوٹر کتابت، اصلاحات وترمیمات کی زحمت اٹھانے والے رفیق محترم مولانا ریاض صاحب دھاراگیری (نوساری) کا بھی بےحد شکر گذار ہوں ۔
اخیراً ان جملہ معاونین کا ممنون ومشکور ہوں جنہوں نے بندہ کا کسی بھی طرح کا تعاون کیا، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو قبول فرما کر طلبۂ حدیث کے لیے نفع بخش بنائے، اور اس خدمت کو راقم اور اس کے والدین واساتذہ کے لیے صدقۂ جاریہ اور نجات اخروی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
محمد عبد اللہ بن محمد لاجپوری
خادم دار العلوم اسلامیہ عربیہ ماٹلی والا، بھروچ، گجرات
۲۷/شوال المکرم ۱۴۳۶ ھ