الغني ظلم‘‘. (رواه الترمذي)
بلحاظِ تعداد اسانید حدیث کی قسموں میں سے کون سی قسم هیں ؟ سب سے پهلے اس حدیث کی تخریج کریں گے که: کون کون سی کتابوں یه حدیث میں هے؛ لهٰذا هم نے المعجم المفھرس کی مدد سے اس کو مختلف کتابوں میں پایا۔
ترمذی میں : حدثنا ابراھیم بن عبدالله الھَرَوي حدثنا ھشیم أخبرنا یونس بن عبید عن نافع عن ابن عمرؓ إلخ۔
(ترمذی، کتاب البیوع، باب ما جاء في مطل الغني ظلم)،
سنن ابن ماجه میں : حدثنا اسماعیل بن توبة عن ھشیم عن یونس بن عبید عن نافع عن ابن عمرؓ إلخ۔. (ابن ماجه: باب الحوالة)
مسند احمد میں : حدثنا سریج بن النعمان حدثنا ھشیم عن یونس بن عبید عن نافع عن ابن عمرؓ إلخ۔. (مسند أحمد: ۷۱-۲)
ان اسانید کو جمع کرنے کے بعد همیں پته چلا كه: یه حدیث ’’حدیث غریب‘‘ هے؛ اس لیے اکثر طبقات میں تفرد هے، اور غرابت کی قسموں میں سے ’’فردِ نسبی‘‘ هے؛ اس لیے که وسطِ سند یا آخر سند میں غرابت هے۔
خبر واحد کی قسموں میں سے ’’مردود‘‘ هے؛ اس لیے که شرائطِ قبولیت میں سے ’’اتصالِ سند‘‘ مفقود هے۔
حدیث کے ناقابلِ عمل کے اسباب میں سے ’’سقط‘‘ هے اور سقط کی قسموں میں سے ’’سقط خفی‘‘ هے؛ اس لیے که هم نے تقریب التھذیب اور دوسری ’’اسمائِ