شریعت تو نہیں ہوتا، جب آپ نے ایک سال قیام فرما کر اپنے مقصدِ قلبی کو پورا پایا تب آپ نے خواستگاری بیعت کی، چنانچہ حضرت شاہ لعل صاحب بہت خوش ہوئے اور بیعت کر کے خلافت سے مشرف فرمایا۔‘‘
سید شاہ لعل صاحب کے خلفاء و مجازین میں مولانا ازہار الحق فرنگی محلی، مولانا محمد کاظم قلندرؒ کاکوروی، مولانا ذوالفقار علی دیوی تلمیذ حضرت بحر العلوم و مولانا عبد الکریم جوراسی، مرشد قاضی مولانا عبد الکریم نگرامی، مولانا محمد یحیی جائسی اور ’’اعلام الہدی‘‘ کے مصنف مولانا سید محمد نعمان اور عبد اللہ خاں مصنف ’’ریاض الاولیاء‘‘ قابلِ ذکر ہیں ۔
۸۵؍ سال کی عمر میں ۱۱؍رمضان المبارک ۱۱۹۲ھ کو وفات پاکر حیاتِ جاوید حاصل کی اور روضۂ سید شاہ علم اللہؒ میں مدفون ہوئے۔
٭٭٭
۸۵؍ سال کی عمر میں ۱۱؍رمضان المبارک ۱۱۹۲ھ کو وفات پاکر حیاتِ جاوید حاصل کی اور روضۂ سید شاہ علم اللہؒ میں مدفون ہوئے۔