صوت کو قدیم کہتے ہیں ،اور امام بخاری حادث کہتے ہیں ،لہٰذادونوں میں اختلاف ہے، حالانکہ امام احمدؒ نے صوت کو قدیم نہیں کہا بعد میں لوگوں نے اس میں غلو کیا اور امام احمدؒ کی طرف نسبت کردی، اس سے امام احمد کو کوئی واسطہ نہیں ہے،اس لئے امام بخاریؒ نے اپنی کتاب ’’خلق افعال العباد ‘‘ میں لکھا ہے کہ لوگوں نے امام احمد کی بات کو سمجھا نہیں ۔
فائدہ:خلق قرآن کے سلسلے میں امام احمد اور امام بخاریؒ دونوں کاابتلاء ہوالیکن دونوں کی نوعیت الگ الگ ہے۔
نوٹ :حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کا لکھا ہوا مضمون اتنا ہی ملا،اس کے بعد غالباً حضرت نہیں لکھ سکے ، واللہ اعلم ۔(مرتب)