پڑھیں ،اس میں صحابہ کرام کے موثراور طاقت ور ترین واقعات ہیں اس کتاب کے پڑھنے سے احساس کمتری کے دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
٭مولاناسید سلیمان ندویؒ کی ’’خطبات مدراس‘‘ کا ضرور مطالعہ رکھیں ، اس کے ساتھ صحابہ کرام خلفاء راشدین کی سیرت پرجو کتابیں لکھی گئی ہیں انہیں اپنے مطالعہ میں رکھیں ۔
٭علامہ شبلی کی ’’الفاروق‘‘، مولاناحبیب الرحمن خان شیروانی کی ’’ سیرت الصدیق‘‘ ،اور ہماری حقیر تصنیفات میں ’’المرتضیٰ‘‘ ، ’’ماذاخسر العالم‘‘اور اس کا ترجمہ’’انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر‘‘’’مسلمان ممالک میں اسلامیت ومغربیت کی کشمکش‘‘ ضرور پڑھیں ، یہ وہ بنیادی کتابیں ہیں جو آپ کے ذہن سے اپنے نظام تعلیم ،نظام فکر، اور اس سے آگے بڑھ کے اسلامی تعلیمات اور اسلامی ہدایات کے بارے میں اگر احسا س کمتری ہے اس کو دور کریں گے۔
٭ہمارا رسالہ ’’اسلامی بیداری کی لہر‘‘ یا عربی تحریر شدہ ’’الصحوۃ الاسلامیہ ‘‘ ضرور پڑھیں اس وقت دینی جماعتوں میں کیا کمزوریاں ہیں مسلمانوں کے کیا طبقات ہیں اور ان کی ضرورتیں کیا ہیں ان کی عقلی مدارک کیا ہیں اور کس زبان اور کس مواد کی روشنی میں ان سے بات کرنی چاہئے،اور کس لہجہ میں ان سے خطاب کرنا چاہئے ۔
٭تاریخ دعوت وعزیمت کے پانچوں حصے بھی آپ پڑھیں ،میں بغیر کسی تواضع اور معذرت کے کہتا ہوں یہ اپنے موضوع پر بالکل منفرد کتاب ہے ،ابھی تک کسی اسلامی زبان میں اس طرح تاریخی تسلسل ،دینی وتاریخی ،نقطہ نظر اور بحث اور تحقیق کے ذریعے پھر موثر طریقے سے مصلحین امت اور مجددین ملت کا تذکرہ نہیں لکھا گیا،آپ کو چونکہ دعوتی کام کرنا ہے اس لئے ان کتابوں کو پڑھنے سے آپ کی ذہن سازی ہوگی اور آپ کو فکری غذا فراہم ہوگی ۔ (خطبات علی میاں ص:۲۱۱،۲۱۳ج۶)