طرح بیٹھتے تھے ،کیا آداب ہیں ۔
٭اس کے علاوہ اور بھی کتابیں قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی ؒ کی،حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی کتابیں ہیں ،حضرت شیخ الحدیث(مولانا محمد زکریا ؒ ) کی کتابیں ہیں ،ہماری کتاب ’’دستور حیات ‘‘ ہے تو انہیں دیکھا جائے پڑھا جائے ،ہم دیکھیں کہ کون سا کام کس طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے اسی طرح کرنے کی کوشش کی جائے ۔ (خطبات علی میں ص:۲۷۲ج۷)
٭حضرت تھانوی قدس سرہ‘ کا رسالہ دیکھئے ’’جزاء الاعمال‘‘ اس میں دیکھئے کہ کن کن اعمال پر کیا کیا اثرات شریعت کی طرف سے بتائے گئے ہیں کہ اس کی یہ نحوست آج دیکھ رہے ہیں ہم دنیا میں ،اس پر ہمارا ایمان ہے(اس کتاب کے دیکھنے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ )بعض گناہ ایسے ہیں جن سے وبائیں پیدا ہوتی ہیں ،بعض گناہ ایسے ہیں جن سے رزق کی برکت اٹھ جاتی ہے،بعض گناہ ایسے ہیں ان سے موتیں جلدی ہونے لگتی ہیں ،زندگیاں کم ہوتی ہیں ۔ (تحفہ دین ودانش ص:۱۰۹)
٭مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی کی مقبول ومشہور اور مؤثرترین کتاب ’’علماء سلف‘‘ اور’’ نابینا علماء‘‘ ان ممتاز تصانیف میں سے ہیں جو ہر پڑھنے والے کو متأثرکرتی ہیں خواہ وہ استاد ہو یا طالب علم یا ایک عام آدمی ۔
تحصیل علم میں علوّہمت،عزیمت اور ذوق علم پیدا کرنے میں مولانا حبیب الرحمن خان شیروانی کی کتاب علماء سلف (اہم کتا ب ہے)میرے نزدیک ہر سچے طالب علم کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے ،اور اس کو حرز جاں بنا کر رکھنا چاہئے ۔
(علماء سلف مقدمہ مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ ص:۱۷،مشاہیر اہل علم کی محسن کتابیں ؒص:۱۹۶)
٭مولانا یوسف صاحب ؒ کی مقبول ترین کتاب ’’حیات الصحابہ‘‘ آپ ضرور