ثابت ہوتا ہے۔ معمولی عقل کا انسان بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوگا کہ مرزاقادیانی پر بارش کی طرح نازل ہونے والی وحی کس وقت آتی ہوگی؟ بلاتخصیص مسلمان وقادیانی سب کا ایمان ہے کہ وحی بذات خود پاک، بھیجنے والا پاک، جس پر آئے پاک، لانے والا پاک، جس جگہ آئے پاک… یہ بات بظاہر معمولی ہے۔ لیکن غور طلب!
مرزاغلام احمد قادیانی (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۶، خزائن ج۲۱ ص۷۲) کے مطابق دس لاکھ معجزات (نشان) کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مرزاقادیانی کے معجزات کی تعداد حیرت انگیز طور پر گھٹتی بڑھتی رہی۔ کبھی معجزات دو لاکھ کو پہنچ جاتے اور کبھی پچاس ہزار پر آجاتے… مرزاقادیانی کے دس لاکھ معجزات کا زمانہ نبوت سات سال ہے… قادیانی حضرات یقینا اس سے اتفاق کریںگے۔ اب ذرا حساب لگائیں۔ سات سال میں دس لاکھ معجزات کی اوسط ایک لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون معجزات فی سال بنتی ہے۔ ایک ماہ میں گیارہ ہزار نو سو چار اور یومیہ تین سو چھیانوے(۳۹۶) معجزات بنتے ہیں۔ ایک گھنٹہ میں سولہ معجزات کے حساب سے ہر ساڑھے سات منٹ میں دو معجزات کی اوسط نکلتی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں سات گھنٹے نیند اور پانچ گھنٹے ضروریات زندگی (حاجات ضروریہ، میل ملاقات، کھانا پینا) شامل کریں تو باقی بارہ گھنٹے بچتے ہیں۔ (اس میں دفتر یا کاروبار سے متعلق سات گھنٹے شامل نہیں) اس محتاط اور کم ازکم وقت بارہ گھنٹے میں تین سو چھیانوے معجزات کے حساب سے ایک گھنٹہ میں ۳۳معجزات بنتے ہیں۔ گویا ہر دو منٹ کے بعد مرزاقادیانی کا ایک معجزہ رونما ہونا ثابت ہوتا ہے۔ خلاصہ یہ نکلا:
ض… ہر دو منٹ کے بعد مرزاقادیانی پیشاب کرتے ہیں۔
ض… ہر دو منٹ کے بعد مرزاقادیانی کا معجزہ رونما ہوتا ہے۔
یہ مذاق نہیں۔ عقل رکھنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ایک محتاط سے بھی کم اندازہ کے مطابق مرزاقادیانی کے معجزات اور پیشاب کا تسلسل ساتھ ساتھ چلتا ہے۔
قادیانی بھائی… اگراس تجزیہ کو معمولی سمجھ کر جھٹک دیں… تو ان کی مرضی… اور اگر وہ صرف اسی تجزیہ کو عقل کی کسوٹی پر اور انصاف کے ترازو میں تول لیں… تو انہین یقینا ہدایت کا راستہ صاف نظر آسکتا ہے۔
ہم اپنے بچھڑے قادیانی بھائیوں سے اﷲتعالیٰ کے مقدس نام پر… ہدایت کے نام پر… صراط مستقیم کے نام پر… آخرت کے نام پر… درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی بند آنکھیں کھولیں۔