معنی ابطان الکفر (شامی ج۳ ص۳۲۴)‘‘ {زندیق ملمع سازی کر کے اپنے کفر کو پیش کرتا ہے۔ فاسد عقیدہ کی ترویج کرتا ہے اور اس کو صحیح صورت میں ظاہر کرتا ہے اور کفرکے چھپانے کا یہی مطلب ہے۔}
حضرت شاہ ولی اﷲ صاحبؒ احمد بن عبدالرحیمؒ محدث دہلوی (المتوفی ۱۱۷۶ھ) فرماتے ہیں: ’’وان اعترف بہ ظاہراً الکنہ یفسر بعض ما ثبت من الدین بخلاف مافسرہ الصحابۃؓ والتابعونؒ واجمعت علیہ الامۃ فہو الزندیق (مسوی ج۲ ص۱۰۹)‘‘ {اور اگر وہ ملحد ظاہری طور پر تو دین کو مانتا ہے۔ مگر ضروریات دین میں سے کسی چیز کی ایسی تفسیر کرتا ہے جو حضرات صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ اور امت کے اجماع کے خلاف ہو۔ جیسے قادیانی خاتم النبیین کا معنی کرتے ہیں تو وہ زندیق ہے۔ (صفدر)}
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب (المتوفی ۱۳۹۶ھ) مفتی اعظم پاکستان فرماتے ہیں کہ: ’’زندیق کی تعریف میں جو عقائد کفریہ کا دل میں رکھنا ذکر کیاگیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مثل منافق کے اپنا عقیدہ ظاہر نہیں کرتا۔ بلکہ یہ مراد ہے کہ اپنے عقائد کفریہ کو ملمع کر کے اسلامی صورت میں ظاہر کرتا ہے۔‘‘ (کذافی الشافی، جواہر الفقہ ج۱ ص۲۹)
نراوہم
خود قادیانیوں کو اور ان کے کفر میں تردد کرنے والے بعض نوخیز انگریزی خوانوں کو یہ وہم ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کی جماعت نے پاک وہند اور بعض دیگر ممالک میں اسلام پھیلایا اور دین کی بڑی خدمت کی ہے۔ لہٰذا ان کی تکفیر مناسب نہیں۔ لیکن یہ ان کا نرا دجل اور مکر ہے۔ اوّلاً اس لئے کہ ختم نبوت جیسے قطعی عقیدہ کا انکار کرنا اور حضرات انبیاء علیہم السلام کی توہین کرنا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات ونزول کا انکار کرنا اور ظالم انگریز کی تائید میں تعریف کے پل باندھ دینا اور پچاس الماریاں اس کی تائید میں لکھ مارنا دین اسلام کی کون سی خدمت ہے؟ اور یہ خرافات دین اسلام کے کن عقائد کا نام ہے؟ اگر معاذ اﷲتعالیٰ، دین اسلام کو مٹانا اور اس کے بنیادی عقائد کو بدل ڈالنا اور پیغمبروں کی قابل احترام ہستیوں کی کھلے طور پر توہین کرنا اسلام کی خدمت ہے؟ تو یہ قادیانیوں کی اپنی خانہ ساز اصطلاح اور اختراع ہے۔ وثانیاً اگر بالفرض کسی کافر وفاجر سے دین کی کوئی تائید ہو بھی جائے تو اس سے اس کا مسلمان اور متقی ہونا کیونکر اور کیسے ثابت ہوجائے گا؟ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ غزوۂ خیبر میں قزمان نامی منافق نے میدان جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور وہ زخمی ہوا اور خود کشی کر لی۔