سوالات
متعلق به اسباب رد
۱ اگر یہ حدیث مردود (ناقابل عمل) ہے تو حدیث کے ناقابل عمل ہونے کے اسباب کتنے ہیں ؟ اور یہاں کونسا سبب ہے؟
۲ اگر اس حدیث میں سقط ہے تو سقطِ واضح ہے یا سقطِ خفی؟ اور اس کی کون سی قسم ہے؟
۳ اگر کوئی راوی ساقط ہے تو بلحاظ سقط واضح حدیثِ مردود کی چار قسموں : ۱-معلق، ۲-مرسل، ۳-معضل، ۴-منقطع میں سے کون سی قسم ہے؟
۴ اگر سقطِ خفی ہے تو اس کی دو قسموں ۱- مدلَّس، ۲- مرسلِ خفی میں سے کون سی قسم ہے؟
۵ تدلیس کی کتنی قسمیں ہیں ؟ اور اس کی قسموں میں سے کون سی قسم ہے؟
۶ اگر اس حدیث میں تدلیس ہوئی ہے تو اس تدلیس کا کیا حکم ہے؟