قرآنی دعائیں:
مصیبت اور صدمہ کے وقت
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ (البقرہ: ۱۵۶)
(ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف جانے والے ہیں)
علم میں اضافہ کیلئے
رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا (طہ: ۱۱۴)
(اے رب میرے علم میں اضافہ فرما)
دنیا اور آخرت کی بھلائی کیلئے
{رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارْ} (البقرہ:۲۰۱)
’’اے ہمارے رب ہم کو بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا ‘‘
خوف اور شر دشمن کے بچاؤ کیلئے
{حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلَ} ( ال عمران: ۱۷۳)
’’اللہ ہی ہم کو کافی ہے اور وہ اچھا کام بنانے والا ہے‘‘۔
اولاد اور بیوی کی اصلاح کیلئے
{رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجْنَا وَذُرّْیّٰتِنَا قَرَّۃَ اَعْیُنِ وَّا جْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا} (الفرقان: ۷۴)
’’اے ہمارے رب ہم کو ایسی بی بیاں اور اولاد عطا فرما جن کی طرف سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ہم کو پرہیز گاروں کا سردار بنا‘ ‘۔
حق کی فتح و نصرت کیلئے
{رَبَّنَا افْتَحْ بَـیْنَنَا وَبَیْنَ قَوْمِنَا بْالْحَقِّ وَاَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ} (الاعراف: ۸۹)
’’اے ہمارے پروردگار! ہمارا اور ہماری قوم کے درمیان حق کی فتح عطا فرما۔ تو ہی بہترین فتح عطا کرنے والا ہے‘‘۔
سوار ہونے کیلئے دعا:
{بْسْمْ اللّٰہِ مَجْرْھَا وَمُرْسٰھَا} (ھود: ۴۱)
’’اس کا چلنا اور تھمنا اللہ کے نام کے ساتھ ہے‘‘۔
ماں باپ کیلئے
{رَبّْ اَرْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا} (اسراء: ۲۴)
’’میرے پروردگار! ان دونوں پر رحم کر جیسے انہوں نے مجھ کو بچپن میں پالا‘‘۔
اہل ایمان کی مغفرت اور دلوں سے کینہ نکالنے کیلئے:
{رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بْالْاِیْماَنِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبْنَا غِلًّا لِّـــلَّذِیْنَ اٰمَنُوْ رَبَّنَا اِنَّکَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ} (الحشر:۱۰)