بزرگی بلند ہے اور تیری تعریف بڑی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے‘‘۔
دوسری تکبیر: دوسری تکبیر کے بعد درود شریف پڑھیں۔
تیسری تکبیر: تیسری تکبیر کے بعد دعا پڑھیں۔
دعا:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیّْنَا وَ مَیّْتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَغَآئِبْنَا وَ صَغِیْرْنَا وَکَبْیْرْنَا وَ ذَکَرْنَا وَ اُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیْیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیَہٗ عَلَی الْاِسْلاَمَ وَ اَللّٰھُمَّ لَاتُحْرْمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَا بَعْدَہٗ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ (مشکوۃ)
ترجمہ: ’’اے اللہ ہمارے زندہ اور مردہ اور حاضر اور غائب اور چھوٹے اور بڑوں اور مرد اور عورتوں کو بخش دے۔ اے اللہ ہم کو زندہ رکھے تو اسلام پر زندہ رکھیو۔ ہم کو وفات دے تو ایمان پر وفات دیجیو۔اے اللہ ! ہم کو اس کے اجر سے محروم نہ رکھیو۔ اور اسکے بعد فتنہ میں مبتلا نہ کرنا‘‘۔
چوتھی تکبیر:
چوتھی تکبیر کے بعد دونوں طرف سلام پھیردو۔
امام:
امام مرد کی لاش کے سینہ کے برابر اور عورت کی لاش کے تقریباً درمیان کے برابر کھڑا ہو۔
اسقاط حمل:
چار ماہ تک کے اسقاط حمل کے بچہ کو بغیر غسل اور بغیر نماز جنازہ کے دفن کیا جائے۔ چار ماہ سے زائد اسقاط حمل کو غسل دیں اور نماز جنازہ بھی پڑھیں۔
مسائل:
نماز جنازہ پڑھنے کیلئے میت کا سر شمال اور پائوں جنوب کی جانب ہوں باوضو ہو کر صفیں باندھیں۔ دل میں نیت کرکے دونوں ہاتھ کندھوں یا کانوں تک اٹھا کر پہلی تکبیر کے ساتھ ہاتھ باندھیں۔ جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جائو۔ ساتھ جانے والے اس وقت تک نہ بیٹھیں جب تک جنازہ نہ رکھا جائے۔
دفن کرنے کا طریقہ:
قبر کا افضل اور بہتر طریقہ بغلی ہو اور کچی اینٹوں سے بند کی جائے۔ اگر زمین کچی ہو تو دوسرا طریقہ (شق) کی قبر بنائی جائے۔ میت کو قبر میں اتارتے وقت یہ دعا پڑھیں۔
بْسْمْ اللّٰہِ وَ بْااللّٰہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلْ اللّٰہِ ٭ (ترمذی)
ترجمہ: ’’ہم اس کو اللہ کے پاک نام کے ساتھ اور اس کی مدد سے اور نبی e کے طریقہ پر سپرد خاک کرتے ہیں قبر گہری کھودیں میت کو پائوں کی طرف سے قبر میں داخل کریں۔ قبر اونٹ کی کوہان جیسی ہو۔قبر میں میت کا سر اور کمر بند کھول دیں۔ رخ قبلہ کی طرف کر دیں‘‘۔
میت کو قبر میں داخل کرنے کے بعد دونوں ہاتھوں سے مٹی بھر کر تین مرتبہ قبر میں ڈالیں۔ اور پانی کا چھڑکاؤ کریں۔ پھر کوئی مسلمان سرہانے کھڑا ہو کر سورہ بقرہ کا پہلا رکوع ھم المفلحون۔ تک اور پائنتی کھڑا ہو کر سورہ بقرہ کا آخری رکوع پڑھیں۔ قبر کو سادہ اور کچی بنانا افضل ہے۔ قبروں کے اوپر نہ بیٹھو اور نہ ہی ان کی طرف رخ کرکے