مرتبہ سکون سے سبحان ربی العظیم پڑھیں۔ (۷) رکوع میں نظر پائوں کی طرف ہو۔ (۸) دونوں پائوں کی حالت رکوع میں قیام کی طرح ہی رہے۔ (۹) رکوع سے کھڑے ہوتے وقت بالکل سیدھے کھڑے ہو جائیں۔ جسم کا جھکائو باقی نہ رہے اس پر سختی سے عمل کریں۔ (۱۰) اس حالت میں نظر سجدہ کی جگہ رہنی چاہئے۔
3 سجدہ میں جانا:
سجدہ میں جاتے ہوئے ہاتھوں کو پہلوئوں سے الگ رکھیں۔ سجدہ میں جانے کا طریقہ اس حدیث پاک کے مطابق صحیح ہے۔ حضرت وائل بن حجزt سے روایت ہے کہ رسول اللہ e کو خود دیکھا ہے کہ جب آپ e سجدے میں جاتے تو (دونوں) ہاتھوں سے پہلے اپنے گھٹنے زمین پر رکھتے تھے اور جب آپ e سجدے سے اٹھتے تھے تو اس کے برعکس اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے ۔ ( سنن ابی دائود، جامع ترمذی، نسائی، ابن ماجہ)
4 سجدہ:
سجدہ کی حالت میں جسم کے سات اعضاء زمین پر ٹکنے چاہیں ان سات اعضاء (پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے، دونوں پائوں) کو اعضاء سجود کہتے ہیں۔ ہاتھوں کی انگلیاں عام حالت میں سیدھی قبلہ کی رخ اور انگوٹھوں کو ناک یا کانوں کی لو کے برابر رکھیں۔ پائوں کی انگلیوں کا رخ بھی قبلہ کی طرف ہونا چاہیے۔
سجدہ کی حالت میں اپنے کپڑوں اور بالوں کو خاک آلودہونے سے بچانے کی کوشش نہ کریں۔ سجدہ میں اپنی باہیں کتے کی طرح نہ بچھائیں بلکہ کہنیاں اوپر اٹھی ہوئی ہوں۔ سجدہ اعتدال اور طمانیت کے ساتھ کریں۔
5 سجدے سے قیام کیلئے اٹھنا:
سجدے سے قیام کے لئے اٹھتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔ (۱) سجدے سے اٹھتے وقت پہلے پیشانی، پھر ناک، پھر ہاتھ، پھر کمر سیدھی کریں اور آخر میں گھٹنے اٹھائیں۔ (۲)اٹھتے وقت نہ زمین کا سہارا لیں نہ گھٹنوں پر زور دیں بلکہ پائوں کے پنجوں پر زور دے کر چستی سے سیدھے کھڑے ہو جائیں۔ خیال رکھیں کمر سیدھی ہونے تک گھٹنے زمین سے نہ اٹھائیں اور کمر سیدھی رکھتے ہوئے گھٹنوں کو سیدھا کرکے رکوع کی شکل کے بغیر کھڑے ہو جائیں۔ (۳) سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں۔
6 قعدے اور جلسہ:
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے کو قعدہ اولیٰ تین یا چار رکعتوں کے بعد بیٹھنے کو قعدہ اخیرہ بھی کہتے ہیں۔ قعدہ اور جلسہ میں داہنا پائوں کھڑا اور بائیں پائوں کو موڑ کر اس پر بیٹھا جائے۔ جسم کا بوجھ دونوں پائوں پر رہنے کو ’’افتراش‘‘ کہتے ہیں۔
7 التحیات میں شہادت کی انگلی کا اشارہ:
التحیات میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ (۱) اشارہ کرنے کیلئے طریقہ یہ ہے کہ بیچ کی انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر حلقہ بنائیں۔ چھوٹی انگلی اور اس کے برابر والی انگلی بند کرلیں۔ شہادت کی انگلی کو اس طرح اٹھائیں کہ انگلی قبلہ کی طرف کچھ جھکی ہوئی ہو۔ بالکل سیدھی آسمان کی طرف نہ اٹھی