سُبْحَانَ رَبْیَّ الْاَعْلٰی
’’میرا رب (پاک) بلند و برتر ہے‘‘۔
دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی دعا:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَ ارْحَمْنِیْ وَ اجْبُرْنِیْ وَ اھْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ ٭
ترجمہ: ’’اللہ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، میرے نقصان پورے کر۔ مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت عطا فرما، مجھے رزق دے اور مجھے رفعت عطا فرما‘‘۔
جلسہ استراحت تشہد:
اَلتَّحِیَاتُ لِلّٰہِ وَ الصَّلٰوَتُ وَ الطَّیّْبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبْیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰـــہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ ٭
ترجمہ:’’سب ادب و تعظیم اللہ ہی کیلئے ہیں اور تمام عبادات اور پاکیزہ باتیں بھی اللہ کیلئے ہیں۔ اے نبی e آپ e پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو۔ اور برکتیں بھی ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد e اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں‘‘۔
درود شریف:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلْ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلْ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجْیْدٌ
’’اے اللہ ! محمد e اور آل محمد e پر رحمت نازل فرما جس طرح ابراہیم u اور آل ابراہیم u پر تو نے رحمت نازل فرمائی۔ بے شک تو ہی قابل تعریف اور صاحب عظمت ہے‘‘۔
اَللّٰھُمَّ بَارْکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلْ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلْ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
ترجمہ: ’’اے اللہ!محمد e اور آل محمد e پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم u اور آل ابراہیمu پر برکت نازل فرمائی۔ بے شک تو ہی قابل تعریف اور صاحب عظمت ہے‘‘۔
دعاء:
رَبَّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآئِ رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ
ترجمہ:’’اے میرے رب! تو مجھ کو اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا۔ اے ہمارے رب! تو ہماری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب! مجھ کو اور میرے ماں باپ اور سب ایمان والوں کوحساب والے دن بخش دینا‘‘۔
سلام:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ
(اے مسلمانوں، فرشتوں، نیک جنوں) تم پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔
نماز کے بعد کی دعائیں:
اَللّٰہُ اَکْبَرْ (ایک بار)
’’اللہ سب سے بڑا ہے‘‘۔
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (تین مرتبہ) میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذُوالْجَلَالْ وَ الْاِکْرَامْ