لمحہ بھی ایسا نہیں ہے جب اللہ کی توحید نبی e کی رسالت کا اعلان نہ ہوتا ہو۔
نماز سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں
(از مولانا مفتی تقی عثمانی کی تصنیف نمازیں سنت کے مطابق پڑھئے)
(۱) اچھی طرح اطمینان کرلیں کہ آپ کا رخ قبلہ کی طرف ہے۔ (۲) سیدھے کھڑے ہوں،نظر سجدہ کی جگہ ہو، گردن تھوڑی سی جھکی ہوئی۔ (۳) دونوں پاؤں بمعہ انگلیوں کا رخ قبلے کی جانب ہو۔ (۴) دونوں پاؤں کے درمیان کم ازکم چار انگلی کا فاصلہ ہو۔ (۵) باجماعت نماز میں صف سیدھی رکھنے کیلئے ہر شخص اپنی دونوں ایڑیوں کو صف کے آخری کنارے پر رکھ لے۔ (۶) باجماعت نماز میں آپ کے بازو دائیں اور بائیں کھڑے ہونے والوں کے بازوں کے ساتھ اس طرح ملے ہوں کہ بیچ میں ذرا سی بھی جگہ نہ ہو۔ (۷) شلوار یا پاجامہ ٹخنے سے اوپر ہو۔ (۸) آستینیں پوری طرح ڈھکی ہوں۔ (۹) مکروہ لباس پہن کر نماز نہ ادا کریں۔ (۱۰) تکبیر کہنے کیلئے ہاتھ کانوں تک اس طرح اٹھائیں کہ ہتھیلیوں کا رخ قبلے کی طرف ہو اور انگوٹھوں کے سرے کان کے لو کے برابر اور نگلیاں اوپر کو سیدھی ہوں۔ (۱۱) بغیر کسی اشد ضرورت کے جسم کے کسی حصے کو حرکت نہ دیں۔ سخت ضرورت کیلئے کم سے کم وقت میں صرف ایک ہاتھ استعمال کریں۔ (۱۲) جسم کا وزن دونوں پاؤں پر برابر رکھیں۔ (۱۳) ادھر ادھر نظر نہ گھومائیں۔
نماز میں فرائض:
نماز میں ایسے اعمال جن کے بغیر نماز نہیں ہوتی فرائض کہلاتے ہیں۔ فرائض مندرجہ ذیل ہیں۔ (۱) تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔ ۲۔ قیام یعنی کھڑا ہونا۔ ۳ قراء ت ۴۔ رکوع۔ یعنی رکوع کرنا ۵ سجدہ یعنی سجدہ کرنا ۶ قعدہ ۔ آخری رکعت میں قعدہ کرنا۔ ۷ بدن کپڑے جگہ کا پاک ہونا۔ نماز کاوقت ہونا۔ قبلہ کی طرف منہ ہونا۔
نمازمیں واجبات:وہ اعمال جن کے چھوٹ جانے سے سجدہ سہوا کرنے سے نماز صحیح ہوجاتی ہے لیکن جان بوجھ کر چھوڑ نے سے نماز نہیں ہوتی ۔ نماز کے واجبات مندرجہ ذیل ہیں۔
(۱) سورہ الفاتحہ پڑھنا۔ (۲) سورہ الفاتحہ کے ساتھ کوئی سورت یا بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات ملا کر پڑھنا۔ (۳) فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں قراء ت کرنا۔ (۴) سورہ الفاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا۔ (۵) رکوع کے بعد اطمینان سے کھڑا ہونا۔ (۶) دونوں سجدوں کے درمیان تسلی سے بیٹھنا۔ (۷) پہلا قعدہ کرنا۔ (۸) التحیات پڑھنا۔ (۹) لفظ سلام سے نماز ختم کرنا۔ (۱۰) ظہر او رعصر میں امام کا آہستہ قراء ت کرنا۔ (۱۱) مغرب اور عشاء کی پہلی دونوں رکعتوں میں اور فجر جمعہ ، عیدین اور تراویح کی سب رکعتوں میں قراء ت بلند آواز سے پڑھنا۔ (۱۲) وتر میں دعائے قنوت پڑھنا۔ (۱۳) دعائے قنوت سے پہلے تکبیر کہنا۔ (۱۴) عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازوں میں چھ زائد تکبیریں کہنا۔
نماز کی سنتیں: نمازکو اچھی طرح پڑھنے اور اس کا پورا ثواب حاصل کرنے کیلئے نماز کی سنتوں کا جاننا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ نماز کی سنتیں مندرجہ ذیل ہیں۔