زندگی کے مسائل کے حل کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالے نے لیا ہے۔ یہ کتاب سینہ اور سفینہ دونوں میں محفوظ ہے۔ یہ کتاب اثر انگیز ہے یعنی جو قران کا مطلب بھی نہیں سمجھتا ہے وہ بھی وجد میں آجاتا ہے۔ حضرت عمر t کو قرآن نے مسخر کیا۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ القمر میں چار مرتبہ دہرایا کہ ہم نے قرآن کو سمجھنے کیلئے آسان کر دیا ہے پھر کیا ہے کوئی جو سوچے سمجھے؟ اللہ تعالیٰ سورہ ’’محمد‘‘ میں فرماتا ہے کیا یہ لوگ قرآن پر غورو فکر نہیں کرتے کیا ان کے دلوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔ لوگ اپنی اپنی بساط، سوجھ بوجھ او رغور و فکر سے قرآن کے متعلق ہر دور میں لکھتے آرہے ہیں اور لکھتے رہیں گے۔ چند قرآنی ، معلومات، حیرت انگیز موافقت، عجیب وغریب مناسبت، معجزات جو علما نے جمع کئے پیش خدمت ہیں۔ قرآن کے عنوانات و موضوعات میں متوازن حسابی ربط ہے۔ قرآن کے نادر الوجود اور محیر العقول اعجازی عجائبات میں اس کی سورتوں کا اہل علم کی تحقیق کے مطابق پانچ طرح کا معنوی ربط بھی ہے۔
معنوی ربط:
قرآن مجید کی ہر سورت کے آخر کا دوسری سورت کے اول کے ساتھ
! ہر سورت کے آخیر کا دوسری سورت کے آخر کے ساتھ
" ہر سورت کے اول کا دوسری سورت کے اول کے ساتھ
# ہر سورت کے اول کا دوسری سورت کے آخر کے ساتھ۔
$ ہر سورت کے اول کا اسی سورت کے آخر کے ساتھ معنوی ربط و تعلق ہے۔
آداب قرآن:
قرآن کے آداب بہت زیادہ ہیں جن میں چند ظاہری اور باطنی درج ذیل ہیں۔
ظاہری آداب:
مسواک اور وضو کرنے کے بعد یکسوئی سے روئبہ قبلہ بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرنی چاہیے۔ ! پڑھنے میں جلدی نہ کرے، ترتیل و تجوید سے پڑھے۔ " دوسرے مسلمان کی تکلیف کا خیال رکھتے ہوئے خوش الحانی سے تلاوت کرے۔ # کلام پاک بند کر کے کسی سے بات کرے، پھر اعوذبااللہ (تعوذ) اور بسم اللہ (تسمیہ) پڑھ کر شروع کرے ۔ $ آیات عذاب و رحمت کا حق رونے کی سعی کر کے ادا کرے۔
باطنی آداب:
کلام پاک کی عظمت کا دل میں خیال رکھے۔ اللہ تعالیٰ کی شان کبریائی کو دل میں رکھے جس کا یہ عظیم کلام ہے۔ !دل کو وساوس و خطرات سے پاک رکھے۔ "معافی کا تدبر کرے اور لذت کے ساتھ پڑھے۔ #آیت رحمت پر دل مسرور اور آیت عذاب پر دل لرز اٹھے۔ $ کانوں کو اس درجہ متوجہ بناؤ کے کہ گویا خود اللہ تعالیٰ کلام فرما رہے ہیں اور سن رہے ہو۔
فضیلت: قرآن مجید کی فضیلت اتنی زیادہ ہے جس کو بیان کرنا ممکن نہیں۔ چند فضائل درج کے جاتے ہیں۔ تم میں سے سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور