پڑھکر دونوں ہاتھوں پر پھونک کر سر مبارک اور چہرہ مبارک سے شروع فرما کر جسم مبارک پر پھرتے۔ (صحیح بخاری) یہ آپe تین دفعہ فرماتے اس کی برکات بیان سے باہر ہیں۔ آیتہ الکرسی قرآن مجید کی سب سے زیادہ عظمت والی آیت ہے۔ (مسلم) رات سونے سے پہلے پڑھنے والا چوروں، ڈاکوؤں سے محفوظ رہتا ہے یہ حضرت ابو ہریرہ t سے روایت ہے سب سے عظمت والی سورۃ سورۃ اخلاص ہے۔ سورہ بقرہ کی آخری دوآیات اللہ تعا لے کے عرش عظیم کے خاص خزانے میں سے حضور پاک e کو عطا فرمائیں جو شخص رات کو یہ آیات پڑھ لے گا وہ انشاء اللہ ہر شر سے محفوظ رہے گا۔ معوذ تین (سورۃ فلق، سورہ الناس) شان نزول لبید بن اعصم یہودی جادو گر (اس کی لڑکیاں بھی جادو گر تھیں) نے حضور پاک e کے کچھ موئے مبارک حاصل کر کے موم کا پتلا بنا کر گیارہ سوئیاں چبا کر گیارہ گرہیں لگا کر (تانت میں) کنوئیں کے پانی کے اندر پتھر کے نیچے دبا دیا۔اس کے اثر سے حضور پاک e کے خیالات میں دنیاوی کا موں میں بھول ہوجاتی چھ ماہ اثر رہا پھر جبرائیل u دونوں سورتیں (گیارہ آیات) لیکر آئے حضرت علی t کنوئیں میں سے پتلے کو نکال کر لائے ہر آیت پر ایک گرہ کھل جاتی۔ اس طرح شفاء ہوئی۔ آپ e بیماروں پر دم فرماتے۔
درود شریف : ایک بار درود شریف پڑھنے سے چالیس فوائد دس نیکیاں نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیں۔ !دس برائیاں نامہ اعمال سے مٹا دی جاتی ہیں " دس رحمتیں نازل کی جاتی ہیں۔ # دس درجات (جنت میں) بلند کئے جاتے ہیں۔ درود شریف کی کثرت خلوص دل سے ۔ اللہ تعالے کی خاص نظر رحمت، رسول اللہ e کے روحانی قرب اور خصوصی شفقت و عنایت حاصل ہونے کا خاص الخاص وسیلہ ہے۔ ہر امتی کا درود شریف و سلام اس کے نام کے ساتھ حضور پاک e تک پہنچایا جاتا ہے اس کیلئے فرشتوں کا ایک پورا عملہ مقرر ہے۔ رسول اللہ e کو اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا جو مقام حاصل ہے اس کو پیش نظر رکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اس بندے سے اللہ تعالیٰ کتنا خوش ہوگا جو کثرت سے درود و سلام پڑھے گا۔ اللہ تعالے کا خاص کرم ہے کہ وہ ہمارا درود و سلام کا ہدیہ اپنے رسول پاک e تک فرشتوں کے ذریعے پہنچواتا ہے اور بہت سوں کا آپe کو براہ راست بھی سنوا دیتا ہے۔ کثرت سے صلوٰۃ و سلام پڑھنے والے کو قیامت کے دن آپe کا خصوصی قرب اور خاص تعلق حاصل ہوگا۔ یہ اللہ تعالیٰ توفیق دے گا۔ صلوٰۃ دعا کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ کثرت سے درود و سلام پڑھنے سے تمام مسائل غیب سے حل ہوجاتے ہیں۔ دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے۔ اور اوپر نہیں جاسکتی جب تک نبی پاک e پر درود و سلام نہ بھیجا جائے۔ (ترمذی) کتب حدیث کی پوری چھان بین اور مستند روایات کے بعد افضل درود ’’درود ابراہیمی‘‘ نماز والا اور افضل سلام ’’السلام علیک ایھا النبی و رحمتہ اللہ وبرکاۃ‘‘ تشہد والا ہے۔
',,,'