قرآن مجید
قرآن مجید واحد الہامی کتاب ہے جو چودہ سو سال گزرنے کے باوجود اپنی اصلی حالت میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کیلئے موجود ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا تعالی نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔ یہ ایک ایسا سمندر ہے جس میں سے غوطہ خور کو اپنی اپنی مرضی کی چیز مل جاتی ہے۔ اس کتاب میں قرآن مجید کے متعلق کچھ معلومات درج کی گئی ہیں۔ قرآنی دعائیں، فضائل اور آداب درج ہیں۔
احدیث مبارکہ :
عَنْ اِبْنِ عُمَرْ t قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنْیِ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسِ شَہَادَۃِ اَنْ لآَّ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَاِقَامِ الصَّلوٰۃِ وَاِیْتَائِ الزَکَواۃِ وَالْحَجَ وَصَوْمِ رَمَضَانَ (البخاری و مسلم)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر t سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر قائم کی گئی ہے اس حقیقت کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں (کوئی عبادت اور بندگی کے لائق نہیں) اور محمد e اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ !نماز قائم کرنا ۔ " زکواۃ ادا کرنا۔ #حج کرنا $ رمضان کے روزے رکھنا۔
تشریح : حدیث مبارکہ میں اسلام کو ایسی عمارت سے تشبہیہ دی ہے جو پانچ ستونوں پر قائم ہو۔ لہٰذا کسی مسلمان کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے کہ وہ ان ارکان کے ادا کرنے اور قائم کرنے میں غفلت کرے۔ کیونکہ یہ اسلام کے بنیادی ستون ہیں۔
اسلام کے معنی :
اسلام کے اصل معنی ہیں اپنے آپ کو کسی کے سپرد کردینا۔ اللہ کے بھیجے ہوئے اور اس کے رسولوں کے لائے ہوئے ’’دین‘‘ کا نام اسلام ہے اس لئے بندہ اپنے آپ کو مولا کے سپرد کر دیتا ہے۔
حضرت محمد مصطفٰے e کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ’’اسلام‘‘ کا جو آخری اور مکمل دستور ہمارے پاس آیا ہے اس میں توحید و رسالت کی شہادت، نماز، زکوٰۃ ، روزے اور حج بیت اللہ کو ارکان اسلام قرار دیا گیا ہے۔ ان کے ذریعہ اسلام کا تعارف کرایا گیا ہے۔ یہی گویا ’’اسلام‘‘ کیلئے ’’پیکر محسوس‘‘ ہیں جو حقیقت اسلام ہیں۔
ایمان:
ایمان کے اصل معنی کسی کے اعتبار اور اعتماد پر کسی بات کو سچ ماننے کے ہیں۔ شرعی ایمان کا تعلق اصولاً امور غیب ہی سے ہوتا ہے۔ جن کو ہم آلات احساس و ادارک (آنکھ۔ ناک ۔ کان وغیرہ) کے ذریعے معلوم نہیں کرسکتے۔ جو اللہ کے رسول eنے بیان فرمایا اس کو سچ جان کر ماننے کا نام شریعت میں ایمان ہے۔ اہم بنیادی امور اللہ (اللہ ، ملائکہ اللہ کی کتابیں، اللہ کے رسول، روز قیامت اور ہر خیرو شر کی تقدیر) پر ایمان لانا ضروری ہے۔
دین:
دین کا حاصل تین باتوں میں ہے۔ (۱) بندہ اپنے آپ کو بالکل اللہ تعالیٰ کا مطیع و فرمان بردار اور اس کی بندگی کو اپنی زندگی بنالے اور اسی کا نام اسلام ہے ارکان اسلام اسی