کے تھنوں سے دودھ نکال کر تمام خالی برتن بھر دے تھے۔
مسجد ابراہیمؓ:
حضور پاک e کے صاحبزادے حضرت ابراہیمؓ کی ولادت کی جگہ بنائی گئی ہے اب صرف چار دیواری ہی ہے۔ مسجد نبوی e کے نزدیک پاس پاس مسجد علیؓ مسجد ابوبکر صدیقؓ مسجد عمرؓ مسجد عثمانؓ مسجد بلالؓ ہیں۔
اہم مقامات و مکانات
دارابوبکر صدیق t :
حضرت ابو بکر صدیق t کا پرانا مکان مسجد نبوی e کے باب صدیق کے قریب تھا۔ اس مکان کی یاد میں باب صدیق بنایا گیا ہے۔ اس باب کے اوپر والے کمرے کی کھڑکیاں مسجد نبوی e کے اندر کی طرف کھلی رکھی گئی ہیں۔
دار حضرت حسن t ، حضرت حسین t ، مسجد نبوی e کے قبلہ کی جانب سیاہ رنگ کی گنبد والی عمارت ہے۔ ان دونوں کو ایک لائبریری بنا دی گئی ہے جس میں اسلامی کتب کے علاوہ حضرت عثمان غنی e کے قلم سے لکھے ہوئے قرآن مجید کے اوراق موجود ہیں۔
داراابوایوب انصاری t :
یہ دار حضرت حسن t ، حضرت حسین t کے بالکل سامنے ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں حضور پاک e کی اونٹنی آکر بیٹھی تھی۔ دار حضرت عثمان غنی t یہ دار ابو ایوب انصاری t کے ملحق سفید رنگ کا وسیع مکان ہے۔ اسکا کافی حصہ اب سڑک میں شامل کر لیا گیاہے۔
جبل احد:
یہ وہ پہاڑ ہے جس کے دامن میں غزوہ احد ۳ھ کو لڑی گئی۔ آپe کا ارشاد ہے۔ جبل احد ہم کو محبوب رکھتا ہے ہم اس کو محبوب رکھتے ہیں۔ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اس پہاڑ کی طرف آکر شہداء احد کو سلام کرنے کا حکم ہے۔ سلام کا جواب شہداء قیامت تک دیتے رہیں گے۔ (حدیث) ایک روایت ہے کہ جب رب العزت کی تجلی کوہ طور پر پڑی۔ تو عظمت باری تعالیٰ سے چھ پہاڑ جن میں سے تین احد، ورقان، رضوی مدینہ منورہ کے علاقے میں اور تین حرا، ثور، ثبیر (منیٰ) مکہ معظمہ کے علاقے میں اڑ کر آگرے چار پہاڑ احد، ورقان، طور، لبنان چار لڑائیاں غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق ، غزوہ حنین چار نہریں نیل، فرات، سیحون ، جیحون ، جنت میں سے ہونے کا ارشاد فرمایا گیا ہے۔ (حدیث) غزوہ احد میں عبد اللہ بن جبیر t کی قیادت میں پچاس تیر اندازوں کو درہ کی حفاظت کیلئے حکم دیا گیا تھا۔ لیکن حکم عدولی کی وجہ سے ستر صحابہ کرام ] معہ حضرت حمزہ t کے شہید ہوئے حضور پاک e کے دو دندان مبارک شہید ہوئے ۔ خود کے حلقے آپ e کی پیشانی سے نکالتے ہوئے حضرت ابو عبیدہ بن جراح t کے دو دانت ٹوٹ گئے تھے۔ حضرت انس بن نضر t کی شہادت کے بعد جسمکے بہت زیادہ زخموں کی وجہ سے ان کی بہن نے انگلیوں کے پوروں سے پہچانا۔ ابو دجانہ سماک t نے حضور پاک e کی تلوار کا حق ادا کرنے کیلئے کفار کی صفوں کو چیرتے ہوئے کفار کی عورتوں تک پہنچ کر کسی عورت کو قتل اسلئے نہ کیا۔ کہ حضور پاک e