ہوئی ہو۔ (۲) جب التحیات میں ’’اشھد ان لا‘‘ پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اٹھا کر اشارہ کریں۔ (۳) ’’الا اللہ‘‘ کہتے ہوئے انگلی کو ذرا نیچے کرلیں بالکل نیچے نہ رکھیں۔ باقی انگلیوں کو جواشارہ کے وقت شکل بنائی تھیں اس کو آخر تک باقی رکھیں۔
8 سلام پھیرنے کا طریقہ:
سلام پھیرتے وقت مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں۔ (۱) دونوں طرف سلام پھیرتے وقت گردن کو اتنا موڑیں کہ پیچھے بیٹھے آدمی کو آپ کی گال نظر آجائیں۔ (۲) سلام پھیرتے وقت نظریں کندھے کی طرف ہوں۔ (۳) دائیں اور بائیں طرف گردن پھیر کر ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ‘‘ کہیں اور موجود نمازیوں اور فرشتوں کو سلام کرنے کی نیت ہو۔
8 دعا کا طریقہ:
سلام پھیرنے کے بعد دعا مانگنے کا مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں۔ (۱)دونوں ہاتھوں کو سینے کے برابر تک اٹھائیں۔ دونوں ہاتھوں کو نہ بالکل ملائیں اور نہ ہی زیادہ فاصلہ رکھیں۔ (۲) ہاتھوں کے اندرونی حصوں کو چہرے کے سامنے رکھیں۔ (۳) ہاتھوں کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔ (۴) جامع ترمذی میں حضرت ابوامامہ باہلی t سے روایت ہے کہ آپ e نے ارشاد فرمایا، ’’آخری رات کے درمیان (یعنی تہجد کے وقت) اور فرض نمازوں کے بعد دعا زیادہ سنی جاتی ہے۔‘‘
عورتوں کی نماز:
بعض لوگ مرد اور عورت کی نماز میں فرق نہیں سمجھتے اور عورتوں کو مردوں کی طرح نماز پڑھنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ احادیث میں فرق موجود ہے۔ لہٰذا مرد اور عورت کی نماز میں مندرجہ ذیل فرق ہے۔ جنہیں عورتیں اور بچیاں اچھی طرح ذہن نشین کرلیں۔
(۱) خواتین نماز شروع کرنے سے پہلے چہرے ہاتھوں اور پیروں کے سوا تمام جسم کو کپڑے سے اچھی طرح ڈھانپ لیں۔ رسول اللہ e نے ارشاد فرمایا ’’بالغہ لڑکی کی نماز دوپٹہ اوڑھے بغیر قبول نہیںہوگی۔‘‘ (ترمذی ص ۵۰ ج ۱۔ سنن ابی دائود ص ۱۰۱ ج۱)
نماز کے دوران عورت کے چہرے ہاتھ اور پائوں کے سوا جسم کا کوئی حصہ چوتھائی کے برابر تین مرتبہ سبحان ربی العظیم کہنے تک کھلا رہ گیا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔
(۲) خواتین کومسجد میں نماز پڑھنے کی نسبت گھرمیں پڑھنے سے ثواب زیادہ ہے۔ گھر میں صحن کی نسبت برآمدے برآمدے کی نسبت کمرے میں نماز پڑھنے کا زیادہ ثواب ہے۔
(۳) خواتین نماز شروع کرتے وقت اپنے ہاتھوں کودوپٹے یا چادر کے اندرہی سے اپنی چھاتی تک (حد کندھوں تک) اٹھائیں۔ رسول اللہ e نے ارشاد فرمایا’’جب نماز شروع کرو تو اپنے ہاتھ اپنے کانوں تک اٹھائو اور عورت اپنے ہاتھ اپنی چھاتی تک اٹھائے۔‘‘ (طبرانی کبیر ص ۲۰ ج ۲۲ مجمع الزوائدص ۱۰۳ ج ۲۔ ص ۳۷۴ج ۹)
(۴) خواتین دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھ کر سینے پر باندھیں۔
(۵) رکوع میں خواتین کو مردوں کے مقابلہ میںکم جھکنا چاہئے۔ مردوں کی طرح کمر سیدھی نہیں کرنی چاہئے۔(طحطاوی علی المراقی الفلاح ص ۱۴۱)
(۶) خواتین رکوع میں اپنے گھٹنوں کو تان کر بالکل سیدھے نہ رکھیں۔ بلکہ گھٹنوں کو