والا ہوں ان کی جن کی تم نے عبادت کی اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ تمہارے لئے تمہارا اور میرے لئے میرا دین ہے‘‘۔
سورۃ الاخلاص:
بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ ٭
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ٭ اَللّٰہُ الصَّمَدَ ٭ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ٭ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٭
ترجمہ: ’’کہو۔ وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے (سب اس کے محتاج ہیں) نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور اس کا ہم سر (برابر والا) کوئی نہیں ہے‘‘۔
سورۃ الفلق:
بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
قُلْ اَعُوْذُ بِْرَبّْ الْفَلَقْ ٭ مِنْ شَِّر مَا خَلَقَ ٭ وَمِنْ شَرّْ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ٭ وَمِنْ شَرِ النَّفّٰثٰتِ فِے الْعُقَدِ ٭ وَمِنْ شَرّْحَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٭
ترجمہ: ’’کہو۔ میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ ان چیزوں کے شر سے جو اس نے پیدا کیں اور اندھیرے کے شر سے جب وہ چھا جائے اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شر سے ۔ اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے‘‘۔
سورۃ الناس:
بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنْ الرَّحِیْمْ ٭
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
قُلْ اَعُوْذُ بْرَبّْ النَّاسْ ٭ مٰلِکِ النَّاسْ اِلٰہِ النَّاسْ ٭ مِنْ شَرْ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسْ ٭ الَّذِیْ یُوَسْوْسُ فِیْ صُدُوْرْ النَّاسْ مِنَ الْجْنَّۃِ وَ النَّاسْ ٭
ترجمہ:’’کہو۔ میں انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ انسانوں کے بادشاہ کی۔ انسانوں کے معبود کی وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے ہو‘‘۔
رکوع کی تسبیح:
سُبْحَانَ رَبَّی الْعَظِیْمْ ٭
’’میرا رب پاک عظمت والا ہے‘‘۔
رکوع سے اٹھتے وقت:
سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ۔
’’اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے حمد و ثنا کی‘‘۔
قومہ:
رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ۔
اے میرے رب! تیرے ہی لئے حمد ہے۔
’’اللہ اکبر (کہتا ہوا سجدہ میں جائے) اللہ سب سے بڑا ہے‘‘۔
سجدہ کی تسبیح: