نعمانی، الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارکپوری،رحمتہ للعٰلمین e ازقاضی محمد سلیمان منصور پوری معارف الحدیث از مولانا محمد منظور نعمانی ،تاریخ اسلام از شاہ معین الدین ندوی ،حیاۃ صحابہ ] از مولانا محمد یوسف کا ندھلوی سیرت انبیاء کرام علہیم السلام از مولانا محمد عبد الرحمن حیدر آباد (دکن) ہادی عالم e (بغیر نقاط کے کتاب) از محمد ولی رازی اس کے علاوہ کئی کتب ورسائل۔
حضور پاک e کے اسم گرامی کے ساتھ صلعم یا اختصار کی بجائے پورا e لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ اس تساہل سے درود پڑھنے کی برکت سے قارئین کو محرومی نہ ہو۔ اس کی کتابی طباعت اس طرح کی گئی ہے کہ یہ بہ آسانی ہر وقت استعمال میں آسکے ہر مسلمان مردوعورت مستفید ہوسکے۔سب مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں عرض ہے اس کتاب میں دین اسلام کے صحیح اور سچے مذہب کی بزرگیاں اور خوبیاں اللہ و رسول e ، بزرگان دین اور نیک لوگوں کی بتلائی ہوئی نصیحتیں ایسے طریقے سے لکھی گئی ہیں کہ عام مردوں، عورتوں اور بچوں کی سمجھ میں آسکیں کہ نفع عام ہو اور عمل کرنے والوںکا جنت میں مقام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔
',,,'
تمہید