نماز دین اسلام کا دوسرا رکن ہے۔ نماز سے مسلم اور غیر مسلم میں فرق ظاہر ہوتا ہے۔
نماز کی اہمیت و فضائل:
کلمہ طیبہ کے الفاظ زبان سے ادا کر کے اور دل سے تسلیم کرنے کے بعد آدمی اسلام میں داخل ہوجاتا ہے۔ یعنی مسلمان ہو جاتا ہے۔ ایک مسلمان پر سب سے پہلے نماز کا فرض عائد ہوتا ہے۔ ہر مسلمان مرد اور عورت پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔ حضور پاک e نے نماز کی بہت تاکید فرمائی ہے۔
’’بے شک نماز روکتی ہے بے حیائی کے کاموں اور گناہوں سے ‘‘(القرآن)
نماز میں مسلمان پانچ وقت اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہو کر، با ادب کھڑا ہو کر سر جھکاتے ہوئے سجدہ ریز ہو کر اپنی دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں کیلئے فریادیں کرتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے سے بہت محبت کرتا ہے اور اپنی خاص رحمت نازل فرماتا ہے۔ نمازی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دلی سکون عطا ہوتا ہے۔ نماز سے نمازی کا چہرہ نورانی معلوم ہوتا ہے۔
فوائد:
نمازی ہمیشہ صاف ستھرا رہتا ہے۔ اس کے کپڑے اور بدن پاک و صاف رہتے ہیں۔ اس کے تمام کام نظم و ضبط سے سر انجام پاتے ہیں۔ نماز پرھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ آپ eنے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے فرمایا۔ بتاؤ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر ایک نہر بہہ رہی ہو۔ جس میں وہ پانچ بار غسل کرتا ہو تو کیا اس کے جسم پر کچھ میل کچیل باقی رہ سکتا ہے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے عرض کیا ’’حضور e! کچھ بھی باقی نہیں رہے گا‘‘ تو حضور e نے ارشاد فرمایا ’’ بس پانچ نمازوں کی مثال ایسی ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے گناہوں اور خطاؤں کو مٹا دیتا ہے‘‘ (بخاری، مسلم)
نمازی کی روزی میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے۔ نمازی اللہ تعالیٰ کے حکم سے برے کاموں سے بچ جاتا ہے، نماز کو اچھی طرح اور پابندی سے ادا کرنے والے کیلئے قیامت کے دن روشنی ہوگی او رنجات کا ذریعہ بنے گی۔
نماز کی تیاری:
نماز کی تیاری کیلئے بدن ، لباس اور جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے۔ ارشاد ہے ’’بے شک اللہ تعالیٰ اچھی طرح توبہ کرنے والوں اور اچھی طرح پاکی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے‘‘ (سورہ البقرہ) ’’ پاکی ایمان کا حصہ ہے ! کوئی نماز بغیر پاکی کے قبول نہیں ہوتی حضور پاک e کا ارشاد ’’ہر مسلمان کیلئے جسم کی پاکی اور صفائی انتہائی اہمیت رکھتی ہے‘‘ جسم کی پاکی کیلئے اسلام نے ہمیں دو چیزیں بتائی ہیں غسل ! وضو معہ مسواک
غسل
ناپاکی کی حالت ہو، تو نماز سے پہلے غسل لازمی ہے۔آپeنے حضرت انس t کو ارشاد فرمایا۔ ’’غسل واجب اچھی طرح کیا کرو۔ اچھی طرح غسل سے مراد بالوں کی جڑوں تک ترکرو اور بدن کو خوب (مل مل کر) صاف کرو، پس تم غسل کی جگہ سے نکلو گے تو تمہارے ذمے کوئی (صغیرہ) گناہ باقی نہ رہے گا ’’جمعہ کی نماز کیلئے غسل کرنا سنت