تاریخ ولادت: آپe کی ولادت ۲۲ اپریل ۵۷۱ء ، ۱۲ ربیع الاول (بعض کے نزدیک ۹ ربیع الاول) سال عام الفیل ہے۔ دن پیر، صبح صادق کے وقت ولادت باسعادت ہوئی۔
مقام ولادت: آپ eکی سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے نزدیک مشرقی جانب ولادت ہوئی۔
قبیلہ : آپ e قبیلہ قریش کی شاخ بنو ہاشم سے تعلق رکھتے ہیں۔
سلسلہ نسب:
محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن حرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدوکہ بن الیاس بن حضر بن نزار بن معد بن عدنان اور عدنان سے سنیتسویں پشت پہلے قیدار بن اسماعیل u بن ابراہیم u حضرت ابراہیم u سے اٹھارویں پشت پہلے شعیثؑ u بن آدم u ۔
والد ماجد: آپ e کے والد ماجد حضرت عبد اللہ کا آپ e کی ولادت باسعادت سے تین ماہ پہلے پچیس سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں نابغہ جعددی کے مکان میں انتقال ہوا۔
والدہ ماجدہ: آپ e کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی آمنہ بنت وہب کا مقام ابواء میں انتقال ہوا اس وقت آپ e صرف چھ سال کی عمر کے تھے۔
دادا جان: آپ e کے دادا حضرت عبد المطلب (اصل نام شیبہ) بن ہاشم کا بیاسی (۸۲) سال کی عمر میں ۵۷۹ء میں مکہ معظمہ میں انتقال ہوا۔ اس وقت آپ e آٹھ سال کے تھے۔
دادی جان: آپ e کی دادی فاطمہ بنت عمرو تھیں۔
نانی جان: آپ e کی نانی جان کا اسم گرامی برہ بنت عبد العزیٰ تھا۔
نانا جان: آپ e کے نانا جان کا اسم گرامی وہب بن عبد مناف تھا۔
دایہ:
آپ e کو سب سے پہلے ابو لہب کی لونڈی ثوبیہ نے دودھ پلایا۔ ثوبیہ نے آپ e کے چچا حضرت حمزہ ؓ کو بھی دودھ پلایا تھا۔
! چھ ماہ کی عمر مبارک میں آپ e کو دائی حضرت حلیمہ بنت ابی ذویب شوہر حارث بن عبد العزیٰ (قبیلہ بن سعد) کے پاس دودھ پلانے کیلئے دیا گیا اور دو سال تک دودھ پلایا۔ چار سال کی عمر مبارک تک دائی حلیمہ سعدیہ کے پاس رہنے کے بعد واپس اپنی والدہ ماجدہ کے پاس تشریف لائے۔
حقیقی بہن بھائی: آپ e کے حقیقی بہن بھائی نہیں ہیںَ
رضاعی بہن بھائی:
جو ایک ہی خاتون کے دودھ پینے میں شریک ہوں انہیں رضائی بہن بھائی کہتے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ (شوہر حارث) کی اولاد عبداللہ، انیسہ، شیماء (اصلی نام جذامہ) رضائی بہن بھائی ہیں۔ ان کے علاوہ آپ e کے چچیرے بھائی ابو سفیا ن t بن حارث بن عبد المطلب