اَللّٰہُ اَکْبَرُ (۳۴ مرتبہ) (اللہ سب سے بڑا ہے)
آداب دعا
(۱) اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء پڑھنا(۲)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا۔ (۳) توبہ استغفار کرنا۔ (۴)توجہ اور یکسوئی سے (۵)عزم اور پر امید سے (۶) خشوع و خضوع سے (۷) ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا۔(۸) آواز پست رکھنا۔ (۹) تصنع سے بچنا۔ (۱۰) جلد بازی سے پرہیز۔ (۱۱) اکل حلال اور سچ بولنا۔ (۱۲) صدق اور خلوص سے مانگنا۔ (۱۳) اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ مانگنا۔ (۱۴)گناہ اور قطع رحمی کی دعا نہ کرنا۔ (۱۵)اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی اور صفات عالیہ کا واسطہ دے کر مانگنا۔ (۱۶)اپنے گناہ کا اعتراف کرنا اور نادم ہونا۔ (۱۷) حتی المقدور مسنون دعائوں کے ذریعے سے دعا مانگنا۔ (۱۸) رغبت اور شوق سے مانگنا۔ (۱۹) اصرار سے مانگنا۔ (۲۰) اپنے نیک کاموں کا وسیلہ بنا کر مانگنا۔
نماز جمعہ
نماز جمعہ کی فرضیت اور اہمیت:
جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہر مسلمان پر لازم اور واجب ہے۔ سوائے غلام، عورت، نابالغ لڑکا اور بیمار کے۔ (ابی دائود) بلا عذر تین جمعہ تساہل و سہل انگاری کی وجہ سے چھوڑنے والے آدمی کے دل پر اللہ تعالیٰ مہر لگا دے گا (نیک عمل سے محروم رہے گا) (ابن دائود، ترمذی، نسائی)
ہفتہ کے ساتوں دنوں میں سب سے بہتر اور برتر جمعہ کا دن ہے۔ جمعہ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم u کو پیدا کیا، جمعہ کو آدم علیہ اسلام کو جنت میں داخل کیا گیا، جمعہ کو جنت سے باہر کرکے دنیا میں بھیجا گیا۔ قیامت جمعہ کو قائم ہوگی۔ (مسلم)
آپ e نے فرمایا’’تم لوگ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش ہوتا ہے اور پیش ہوتا رہے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عرض کرنے پر آپ e نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کے جسموں کو زمین پر حرام کر دیا ہے‘‘ (ابن دائود، نسائی، ابن ماجہ، مسند داری، دعوات کبیر للبیہقی)
جمعہ کے دن میں ایک گھڑی (ساعت) ایسی ہوتی ہے کہ اگر حسن اتفاق سے کسی مسلمان کو اس خاص گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے خیر و بھلائی مانگنے کی توفیق مل جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرما دیتا ہے۔ (بخاری، مسلم)
جمعہ کا اہتمام اور آداب:
جمعہ کے دن غسل کرنے ہر قسم کی پاکیزگی و صفائی، اچھے لباس اور خوشبو لگانے کا اہتمام کرنے کا حکم ہے۔ مسجد میں پہلے سے بیٹھے ہوؤںمیں نہ گھسیں اور نہ ہی اوپر سے پھلانگیں۔ خطبہ کے وقت ادب اور توجہ کے ساتھ سننا چاہیے۔ جمعہ کی نماز کا اہتمام اور آداب کے ساتھ پڑھی جائے۔ جمعہ کیلئے اول وقت جانے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔
جمعہ کی سنتیں:
جمعہ کے دن مسجد میں ایسے وقت پہنچ جائیں کہ خطبہ سے پہلے کم از کم دو رکعتیں ضرورپڑھ لیں۔ حدیثوں میں جمعہ سے پہلے دو رکعت کا بھی ذکر ہے اور چار کا بھی۔