سکھائے (حدیث نبوی e) ! جو مسلمان قرآن شریف کی تلاوت کرتا ہے اس کی مثال اس ترنج کی سی ہے جس کی خوشبو عمدہ اور مزہ بھی لذیذ ہوتا ہے۔ قرآن نہ پڑھنے والا مومن اس کھجور کی طرح ہے جس کی خوشبو نہیں مزہ شرین ہے۔ لیکن منافق اس پھل حنظل کی طرح ہے جس کا مزہ کڑوا اور خوشبو نہیں ہوتی۔ (مسلم، بخاری شریف، نسائی) "قرآن کے حفاظ اللہ تعالیٰ کے عرش کے سایہ کے نیچے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ہونگے۔ (راوی حضرت علی ؓ) # قرآن مجید کی ایک آیت سیکھنے والا سورکعت نوافل ادا کرنے والے سے افضل ہے ۔ (ابن ماجہ) $قرآن مجید کو چمڑے میں رکھ کر آگ میں ڈال دیا جائے نہ جلے مطلب حافظ قرآن کو آگ نہیں چھوئے گی۔ (راوی حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ)
بیماریوں اور پریشانیوں کا حل
بیماریوں، پریشانیوں، وساوس، جادو ٹونہ، نظربد، آفات، مشکلات، شیطان کے اور دشمنوں کے بچاؤ کا حل صرف صرف قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے میں ہے۔
چند سورتوں اور آیات کا ذکر
قران مجید کے ایک ایک حرف میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے ایک حرف کے بدلے دس نیکیوں کا اجر ہے۔ ’’الم‘‘ الف ، ل، م، تین حروف کا تیس نیکیوں کا اجر ہے۔ ایک لفظ پڑھنے سے دس، سو، سات سو سے زیادہ گنا اجرو ثواب باری تعالیٰ عطا کر سکتا ہے۔ آپ اس پر عمل کر کے تو دیکھیں۔
سورہ فاتحہ: سورہ فاتحہ میں ہر بیماری سے شفاء ہے۔ (البہیقی، حضرت شعبی a نے سورہ فاتحہ کو اسم اعظم فرمایا ہے۔ اس میں دو تہائی (۳/۲) قرآن مجید کے برابر اجر و ثواب ہے۔ باب القرآن اسی سورہ کو کہتے ہیں۔ عرش کے خاص خزانوں میں سے چار چیزیں حضور پاک e کو عطا کی گئیں۔ سورہ فاتحہ ! آیتہ الکرسی " سورہ بقرہ کی آخری دو آیات # سورہ کوثر ۔ تمام بیماریوں اور مشکلات کیلئے فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اور اول آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے سے نجات (اللہ تعالے کے فضل) مل جاتی ہے اس کو اکتالیس دن تک جاری رکھا جائے حضور پاک e نے فرمایا قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ توریت، انجیل ، زبور میں سے کسی میں اور خود قرآن میں بھی اس جیسی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی یہی وہ ’’سبع من المثانی والقرآن العظیم‘‘ ہم نے آپ e کو سات آیتیں (وظیفہ کے بطور بار بار دہرائی جانے والی) اور قرآن عظیم عطا کیا۔ یہ عظیم الشان اور عظیم البرکت سورت ہے اس سورت کو ’’ام القرآن‘‘ کہتے ہیں۔ (ترمذی)
سورہ زلزال نصف قرآن، سورہ اخلاص تہائی قرآن سورہ کافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے (جامع ترمذی) مصیبت اور خطرہ کا سامنا ہو تو معوذتیں (سورہ فلق، سورہ الناس) پڑھ کر اللہ سے پناہ مانگیں۔
رات کو سونے سے پہلے حضور پاک e سورہ الاخلاص ، سورہ فلق، سورہ الناس کو