ترجمہ: ’’اے ہمارے رب ہم کو بخش دے اور ہمارے بھائیوں کو جو پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں مسلمانوں کی طرف سے کینہ مت آنے دے۔ ہمارے رب بیشک تو شفقت والا اور مہربان ہے‘‘۔
المختصر سارا قرآن دعا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے ایک ایک حرف میں شفاء رکھی ہے جس حرف کی بھی تلاوت کریں اسی میں فلاح پائیں گے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق بخشے (آمین)۔
معجزانہ اوصاف :
قرآنی الفاظ و حروف کی ترتیب و تعداد بھی معجزانہ اوصاف پر استوار ہے۔ مثلا بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ کے کل حروف ۱۹ میں جو دس قسم کے حروف تہجی پر مبنی ہیں (ب س م ا ل ہ ر ح ن ی) ان میں سے حرکت اول زیر (کسرہ) کے ساتھ یعنی مکسور آنے والے حروف تہجی کی تعداد 5 (ب م ہ ن ح) اور باقی غیر مکسور آنے والے حروف تہجی کی تعداد 5 برابر ہے۔ ایک بار آنے والے حروف تہجی ( ب س ہ ن ی) کی تعداد 5 ہے ایک بار سے زائد آنے والے حروف تہجی (م ال ر ح ) کی تعداد بھی 5 ہے یہ آیت مبارکہ کے حروف و الفاظ کا معجزانہ توارد ہے۔ پہلا حرف ب اور اس کی اس آیت میں تعداد 1 ہے باقی حروف تہجی کی تعداد اقسام 9 اوران 9 حروف تہجی کی آیت میں کل میزان 18 یعنی دوگنی ہے۔ اسی طرح اول لفظ بسم کے مکسور (زیر والے) حروف تہجی 2اور آیت کے باقی الفاظ کے مکسور حروف تہجی 4یعنی دوگنی (مساوی) ہے۔ پہلالفظ بسم کے باقی کے تینوں الفاظ کے حروف تہجی کی اقسام 8اور ان 8قسم کے حروف تہجی (ا ل ہ ر ح م ن ی) کی متعلقہ تینوں الفاظ میں میزان ۱۶ یعنی دوگنی ہے۔ یہ حروف قرآن کا حسن توازن اور اعجازی ربط و استحکام اس قدر ہمہ جہت اور لامتناہی ہے قرآن کے تجزیاتی عمل کے دوران ہندسہ 5یا اس کی قبیل کے اعداد (30, 25, 20, 15, 10 دیگر) کا کردار تسلسل و تواتر کے ساتھ مشاہدہ میں آتا ہے قرآن کے نظام فکر و عمل سے لے کر اس کے نظام الفاظ و حروف تک ہر شعبہ خالق کائنات کی قدرت کا ملہ کا شاہکار ہے قرآن کی وسیع ترین خصوصیات کے بارے میں انسانی عقل وفہم کی رسائی محدود اور کلام الہٰی کی معجزانہ وسعت و عظمت بے انتہا اور حدگمان سے ماورا ہے۔ جدید حسابی و تجزیاتی آلات ولواز مات کے باوجود انفرادی یا اجتماعی جدوجہد کے ذریعے قرآن کے الفاظ و حروف کی مثل کا حسن توازن منظر عام پر نہیں لایا جاسکا ۔کیونکہ قرآن خالق کائنات کی تخلیق ہے۔ یہ چیلنج ’’آپe فرما دیجیے کہ (کل) انسان و جنات اس بات کیلئے جمع ہوجائیں کہ اس جیسا قرآن لے آئیں۔ (جب بھی) اس جیسا نہ لاسکیں گے اور خواہ ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جائیں (القرآن) اقصائے عالم پر ابدالآباد تک گوبختارہے گا۔
قرآن مجید کا حیرت انگیز موافقت کا معجزہ
ذیل میں عجیب و غریب مناسبت اور موافقت کی چند حیرت انگیز مثالیں دی جاتیں ہیں۔
الفاظ
تعداد
الفاظ
تعداد