میقات پہنچ کر یا پہلے باندھ لیں۔ احرام دو بغیر سلی چادریں یا تولیہ کی چادریں جو کہ ایک تہبند کی جگہ دوسری کندھوں کے اوپر سے بدن کو ڈھانپتی ہے۔ احرام باندھنے سے پہلے بغل اور زیر ناف کے بال صاف کر کے ناخن کٹا کر غسل (معہ وضو) کرلیں۔ دو رکعت نفل نیت کرلیں (عمرہ یا حج) سر ڈھانپ کر پڑھنے کے بعد سر ننگا کرلیں مردوں نے سوائے بغیر سلی چادروں یا تولیہ کی چادروں کے کوئی اور سلا ہوا کپڑ انہیں پہننا۔ خواتین کا اپنا لباس ہی احرام ہے البتہ ایک سفید رومال یا دوپٹہ سے سر کے بالوں کو سمیٹ کر باندھ لیں۔ مرد بلند آواز سے اور خواتین آہستہ تلبیہ (لبیک اللھم لبیک ط لا شریک لک لبیک ان الحمد و النعمۃ لک و الملک لا شریک لک ) تین بار پڑھیں پھر درود شریف پڑھیں اور دعامانگیں۔ جوتا ایسا پہنیں جس سے پائوں کی بیچ والی ہڈی نہ چھپے ۔ دوپٹی والی چپل بہتر ہے۔
احرام باندھ کر یہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں۔ خاوند کے لئے بیوی اور بیوی کے لئے خاوند۔ کسی جاندار کو مارنا یا شکار کرنا۔ مردوں کا سر اور چہرہ ،عورتوں کا چہرہ کسی کپڑے سے ملنا یا ڈھانپنا۔ خوشبو لگانا۔ بالوں کا کاٹنا یا توڑنا یا اکھاڑنا یا منڈوانا۔
بیت اللہ:
بیت اللہ میں داخل ہو کر نگاہ بیت اللہ پر جمادیں اور دعا مانگیں تکبیر تلبیہ اور درود شریف پڑھتے ہوئے حجر اسود کی سیدھ میں کالی پٹی سے کچھ پہلے بیت اللہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہو جائیں۔ پٹی سے پہلے تلبیہ پڑھیں اضطباع کر یں یعنی احرام کی اوپر والی چادر کو داہنی بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالیں اور طواف کی نیت کرکے پٹی پر اس طرح پہنچیں کہ سینہ اور منہ حجر اسود کی طرف کرکے بسم اللہ اللہ اکبر و للہ الحمد پڑھ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر گرادیں اس طرح حجر اسود کا استلام کرکے بائیں طرف مڑ کر طواف شروع کریں۔ طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل یعنی اکڑ کر شانہ ہلاتے ہوئے قریب قریب قدم رکھتے ہوئے تیزی سے چلیں ہر چکر میں پٹی پر پہنچ کر پہلے کی طرح حجر اسود کا استلام کریں ۔ مگر اب سینہ حجر اسود کی طرف نہ کریں بلکہ صرف چہرہ پھیر کر دونوں ہاتھ سینے تک اٹھا کر استلام کریں۔ طواف ختم کرکے دونوں شانوں کو ڈھانک لیں۔ طواف کے کل سات چکرہیں۔ ملتزم پر دعا مانگیں۔مقام ابراہیم u کے پاس دو رکعت نماز واجب طواف پڑھنا مستحب ہے۔ البتہ اگر رش ہو تو کہیں بھی پڑھ لیں۔ نماز کے بعد آب زم زم پینا مستحب ہے۔ خوب سیر ہو کر آب زم زم پی کر کالی پٹی پر آکر حجر اسود کا استلام کریں سعی کے لئے صفا پر آکر نیت سعی کرکے تکبیر تحریمہ کی طرح ہاتھ نہ اٹھائیں بلکہ قبلہ کی طرف رخ کرکے ہاتھ دعا مانگنے کی طرح اٹھائیں اور تین مرتبہ اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد پڑھیں تیسرا چوتھا کلمہ درود شریف پڑھیں اور دعا مانگ کر مروہ کی طرف چل پڑھیں۔ صفا اور مروہ کے درمیان سبز ستونوں کے پاس تیز چلیں۔ مروہ پہنچ کر ایک چکر ہوگیا پھر اسی طرح مروہ سے صفا پہنچنے پر دوسرا چکر مکمل ہوا۔ اس طرح ساتواں چکر مروہ پر آکر مکمل ہوگا۔ اب اگر ہوسکے تو مسجد حرام میں دو رکعت نفل ادا کریں اور سر کے بال منڈوائیں یا کتروائیں یہ آپ کا عمرہ مکمل ہوگیا احرام کی چادریں کھول کر عام لباس پہنیں۔
نوٹ: طواف میں حطیم کو شامل کریں۔ طواف میں نگاہ سامنے رکھیں دعا کی طرح ہاتھ نہ اٹھائیں نہ ہی نماز کی طرح باندھیں سوائے حجر اسود کے منہ بیت اللہ کی طرف نہ