یعقوبؑ کو دوبار شکل پسر دکھائی
بہتی ہوئی ندی سے موسیؑ کو راہ بنائی
تو نے صلیب سے بھی عیسیؑ کی جان بچائی
داتا تیرے کرم کا کوئی نہیں کنارا
تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
پروردگار عالم تیرا ہی ہے سہارا
ccccc
نعت
زلف سرکار سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہوگا
اے حلیمہؓ تو بتا تو نے دیکھا ہے آپe کو
کیسے محبوب میرا تجھ سے لپٹتا ہوگا
کتنی خوش بخت ہیں طیبہ کی وہ گلیاں یارو
جن میں محبوب میرا بن ٹھن کے ٹہلتا ہوگا
میں نے دیکھا ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
وہاں سورج بھی ڈھلتے ہوئے روتا ہوگا
زلف سرکار سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہوگا
zxxxc
دیباچہ
الحمد اللہ والصلاۃ والسلام علٰی رسول اللہ وعلی الٰہ وصحبٰہٖ ومن والاہ اماعبد