ترجمہ: اے اللہ! تو سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے۔ اے جلال اور عزت والے! تو بہت بابرکت ہے۔
آیت الکرسی:
اَللّٰہُ لَآ اِلٰـــہَ اِلَّا ھُوَ اَلْحَیّْ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ لَـــہٗ مَافِیْ السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الاَْرْضْط مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّا بْاِذْنِہٖط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ ج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بْشَیئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بْمَا شَآئَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰواتِ وَلْاَرْضْ وَ لَایَؤُدُہٗ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ ٭
ترجمہ: ’’اللہ! کوئی معبود نہیں سوائے اس کے زندہ جاوید ہے کائنات کوقائم رکھنے والا ہے۔ اس کو اونگھ اور نیند نہیں آتی۔ جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرسکے۔ وہ جانتا ہے جو بندوں کے سامنے ہے اور وہ بھی جو ان سے اوجھل ہے اور بندے ذرا بھی نہیں جان سکتے۔ اس کے علم میں سے مگر جس قدر وہ چاہے اور اس کی کرسی آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور اس کو ان دونوں کی نگہبانی نہیں تھکاتی اور وہ بلند و برتر اور عظیم ہے‘‘۔
دعا:
رَبَّنَآاٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارْ ٭
ترجمہ:’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھائی اور بھلائی عطا فرما اور تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا‘‘۔
دعاء قنوت: (وتروں کی نماز میں)
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ بْکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَ نُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَ نَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکَ مَنْ یَّفْجُرُکَ اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ لَکَ نُصَلِّیْ وَ نَسْجُدُ وَ اِلَیْکَ نَسْعٰی وَ نَحْفِدُ وَ نَرْجُوْا رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بْالُْکَّفارْ مُلْحْقٌ
ترجمہ: ’’اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ ہی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور تجھ ہی پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری ثناء کرتے ہیں جو تیری بہترین ثناء ہے اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرے اس سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اس کو چھوڑتے ہیں۔اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی نماز پڑھتے ہیں اور تجھ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوڑتے اور لپکتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے‘‘۔ (راوی عمرt و عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ)
وتروں کے بعد یہ پڑھیں:(تین مرتبہ)
سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسْ رَبّْنَا وَ رَبّْ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الرُّوْحِ
پاک ہے ہر خامی سے وہ بادشاہ جو بہت مقدس ہے اور جو ہمارا ملائکہ اور جبریلؑ کا رب ہے۔
تسبیح: سُبْحَانَ اللّٰہِ (۳۳مرتبہ)
اللّٰہ (ہر خامی سے) پاک ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (۳۳ مرتبہ) (ہر تعریف ، ہر شکر، اللہ کیلئے ہے )