بغیر اسلام کا تصور بھی نہیں ہوسکتا۔
توحید کی اقسام:
مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔
ربوبیت: ربو بیت سے مرا دہے اللہ کو دل و جان سے خالق، رازق اور ہر چیز پر قادر مطلق ماننا ہے۔
!توحیدالوہیت : الوہیت سے مرا دہے۔ اللہ کو ہر طرح کی عبادت کے لائق ماننا ہے۔
" توحید اسماء و صفات : توحید اسماء و صفات سے مراد ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارک اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو اس طرح ماننا ہے۔ کہ ناموں اور صفات کے لحاظ سے کسی غیر میں اس طرح نہیں پائی جاتیں۔ اللہ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ نہیں ہیں۔ اللہ کے ننانونے (۹۹) اسمائے گرامی ہیں۔
توحید کی تینوں اقسام کا انکاری: مذکورہ بالا توحید کی تینوں اقسام میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔
دلیل: مشرکین مکہ توحید الوہیت کے انکاری تھے اسلئے ان کو مشرک اور نجس قرار دیا ہے۔
مشرک : اقسام توحید میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو ماننے والا یا شریک ٹھہرانے والا مشرک ہے جس کا انجام ہمیشہ دوزخ میں جلنا ہے۔ اور اس کا کوئی سفارشی نہ ہوگا۔
مختار کل: تمام اختیارات کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے اختیارات میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں دیا ہے۔ اللہ کی ذات پاک مختار کل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے اللہ تعالیٰ خود ہر کام کو اچھی طرح کر سکتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کمزوری سے پاک ہے۔
مقام باری تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کی ذات پاک عرش پر ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کا علم اور اس کی قدرت ہر زمان ، ہر مکان اور ہر شئے کو محیط کئے ہوئے ہے۔
محتاج: اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں بلکہ تمام مخلوق اللہ کی محتاج ہے۔ تمام انبیاء اولیاء اور صلحاء بھی اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں۔
رسالت
محمد الرسول اللہ : گواہی دینا، محمد e اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبین ہیں۔
سیرت النبی ﷺ
اسم گرامی :ہمارے پیارے نبی e کا اسم گرامی محمد e اور احمد e (کل اسم گرامی (۱۰۱) ایک صد ایک ہیں)
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معنی ہیں بہت زیادہ تعریف کیا گیا۔ احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معنی ہیں بہت زیادہ تعریف کرنے والا ۔