لائبریری کے لائبریرین کی حکمرانی کے سامنے ان کی نہ چل سکی۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی کی ڈپلومیسی کام آگئی۔ کتاب کا مکمل عمدہ فوٹو میسر آگیا۔ میسر کیا آیا اب چھپنے کے لئے بھی حاضر ہے۔ الحمدﷲ ثم الحمدﷲ!
ز… مارچ ۱۹۲۱ء میں قادیان میں جلسہ عام منعقد ہوا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا حبیب الرحمن عثمانیؒ صدر جلسہ تھے۔ مہمان خصوصی شیخ الاسلام مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ تھے۔ مولانا سید مرتضیٰ حسن چاند پوریؒ، مولانا قاری محمد طیب دیوبندیؒ، مولانا قاری محمد طاہر دیوبندیؒ، مولانا بابو پیر بخشؒ لاہور، مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ، مولانا نور احمد امرتسریؒ، مولانا میر محمد ابراہیم سیالکوٹیؒ ایسے اکابر کے بیانات ہوئے۔ تین دن جلسہ قادیان کی بستی میں ہوا۔ اس کا آنکھوں دیکھا حال معروف جرنلسٹ جناب منشی مولا بخش کشتہؒ نے قلمبند کیا۔ اس کا نام:
۱۴… فتح اسلام، جلسہ اسلامیہ قادیان کی روئیداد: پڑھئے اور دعاؤں میں یاد فرمائیے کہ کیسی کیسی نایاب چیزیں اﷲتعالیٰ کے فضل سے دستیاب ہورہی ہیں۔
ز… خانقاہ مونگیر شریف کے متوسلین میں سے حضرت مولانا سید عبدالرحمن تھے۔ آپ نے ایک رسالہ تحریر کیا۔ جس میں اگست ۱۹۰۰ء کے معرکۂ لاہور کا آنکھوں دیکھا حال تحریر فرمایا۔ مولانا پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی سربراہی میں شاہی مسجد لاہور کے جلسہ عام کی پوری روئیداد اس میں آگئی ہے۔ نمبر۱۲پر ’’راست بیانی برشکست قادیانی‘‘ اور:
۱۵… حق نما: ان دونوں کے شائع ہونے سے ایک صدی قبل کے معرکۂ لاہور کی پوری اور مکمل داستان اس جلد میں شائع ہوگئی ہے۔ فاالحمدﷲ!
ز… قادیان پٹھان کوٹ گورداسپور کے عبدالکریم ناقد گذرے ہیں۔ یہ پہلے قادیانی تھے۔ پھر مسلمان ہوئے۔ عبدالکریم ناقد نے کتاب لکھی۔۱۶… حقیقت مرزائیت اور تحقیق ناقد: یہ کتاب بھی اس جلد میں شائع کی جارہی ہے۔ گویا:
خلاصہ: احتساب قادیانیت کی جلد اڑتیس (۳۸) میں:
۱… مولانا حافظ بشیر احمد مصری سابق قادیانی کے ۲ رسائل