… مولانا عبدالرحیم اشرف کے ۴ رسائل
۳… مولانا سید برکت علی شاہ گوشہ نشین شیعہ کا ۱ رسالہ
۴… مولانا محمد اسماعیل گوجروی شیعہ کا ۱ رسالہ
۵… ڈاکٹر سید فدا حسین شاہ کا ۱ رسالہ
۶… سید عبدالجبار قادری کے ۲ رسائل
۷… چوہدری غلام رسول چیمہ سابق قادیانی کا ۱ رسالہ
۸… مولانا امام الدین گجراتی کا ۱ رسالہ
۹… منشی مولابخش کشتہ کا ۱ رسالہ
۱۰… مولانا سید عبدالرحمن مونگیروی کا ۱ رسالہ
۱۱… عبدالکریم ناقد سابق قادیانی کا ۱ رسالہ
…………………………………………
گیارہ مصنفین کے ٹوٹل ۱۶ رسائل
اس جلد میں شامل ہوگئے ہیں۔ لیجئے! اس جلد میں شیعہ، اہل حدیث، بریلوی، دیوبندی حضرات کے ردقادیانیت پر رسائل شامل ہیں۔ گویا یہ جلد متحدہ مجلس عمل (ایم۔ایم۔اے) ہے۔ اﷲتعالیٰ اس حقیر محنت کو شرف قبولیت سے نوازیں۔
مولانا محمد اقبال مبلغ ڈیرہ غازیخان، مولانا عبدالرشید مبلغ فیصل آباد، مولانا عبدالحکیم مبلغ ساہیوال وپاکپتن نے حوالہ جات کے لئے، اور حضرت مولانا غلام رسول دین پوری، مولانا محمد احمد، مولانا محمد امین، مولانا صغیر احمد، مولانا محمد اعجاز، مولانا الیاس الرحمن، مدرسین مدرسہ ختم نبوت چناب نگر نے پروف ریڈنگ میں مدد کی۔ سب کا بہت شکریہ۔ واجرہم علے اﷲ تعالیٰ۰ آمین!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
یکم؍شعبان ۱۴۳۲ھ، بمطابق۳؍جولائی ۲۰۱۱ء