پس جب کوئی صنعت وحرفت کا مدرسہ، لاوارث بچوں کا یتیم خانہ، کوئی رفاہ عام کے لئے کارخانہ وغیرہ کھولو گے یا ہندوستان میں کوئی کالج نیا چلاؤ گے تو دنیا دیکھ لے گی۔ یہ منارہ جس کے اشتہارات معہ تصاویر شائع کرتے ہو۔ محض اپنی تعلّی اور منہ کی نکالی باتوں کے پورا کرنے کے لئے سبز باغ ہے۔ یاد رکھو کہ یہ منارہ ایک فانی خوشی آپ کے لئے ہوگی۔ کیونکہ نیمروز عرصہ اس کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔ چونہ الگ ہو جاوے گا۔ مٹی علیحدہ، حیف کہ آپ لوگ کوئی ہمیشہ زندہ رہنے والی نیکی کرتے۔ نہ الٹے گالیوں کے محاورات کے خزانے۔
م… اس قسم کے بہت سے الہامات جو براہین احمدیہ میں ہیں۔ ایک دراز عرصہ کے بعد خداتعالیٰ کی قوتوں اور قوت نمایوں سے اس زمانہ میں آکر پورے ہوئے۔ اسی طرح جس طرح مکی آیات کی پیش گوئیاں ایک دراز عرصہ کے بعد پوری ہوئیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ قرآن کریم کی مکی اور مدنی آیات یا رسول کریمﷺ کی مکی اور مدنی زندگی کی تقسیم کے اسرار جاننے والے کیوں براہین احمدیہ کے لگاتار الہاموں میں اسی طرح غور وتدبر نہ کریں۔بندہ… یہ مولوی صاحب کا خاصہ ہے کہ اپنے مرشد کی طرح خواہ مطلب کچھ بھی نہ ہو۔ عبارت آرائی سے اس کو پہاڑ بنا دکھاتے ہیں۔ اس کا خلاصہ تو یہ ہے کہ مرزاقادیانی کے الہاموں اور پیش گوئیوں اور قرآن شریف میں مابہ الامتیاز کچھ بھی نہیں ہے۔ سوالہامات کی قلعی تو ’’عصائے موسیٰ‘‘ کتاب میں کھل چکی اور پیش گوئیوں کے پورا ہونے کو ایک دنیا نے دیکھ لیا ہے۔
مرزائی شرم نہیں کرتے
اخبار الحکم میں مرزاقادیانی کے وہی حواری ’’ایک پیش گوئی کا پورا ہونا اور مرزاقادیانی کی فتح کا عظیم الشان نشان‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون لکھتے ہیں کہ مرزاقادیانی کی پیش گوئی پوری ہوگئی کہ پیر مہر علی شاہ صاحبؒ ان کے مقابلہ میں کامیاب نہ ہوں گے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب آپ لوگوں نے اس نئے مذہب کی بنیاد رکھی تھی تو شرم وحیائ، راستی، ایمانداری وغیرہ کا لباس اتار کر اپنا کام شروع کیا تھا۔ ورنہ سوا مرزاقادیانی اور ان کی جماعت کے کسی اور شخص کی ایسی رسوائی اس قدر ذلت اور اس درجہ کی جگت ہنسائی ہوئی جو جناب پیر مہر علی شاہ صاحبؒ کی آمد ورفت لاہور کے موقعہ پر آپ لوگوں کے مشن کے عائد حال ہوئی۔ جس کو ایک دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو وہ شخص چلو بھر پانی میں ڈوب مرتا۔ کیا ایسی روسیاہی کو ہی پیش گوئی کا پورا ہونا قرار دیا جاسکتا ہے کہ حریف مقابل تو میدان میں بلاوے اور آپ کے پیرومرشد گھر میں بیٹھ کر عیش مناویں۔