کو معلوم ہوگا کہ اہل سنت کی طرح اہل تشیع بھی آنحضرتﷺ کے بعد ختم نبوت کے منکر بالفاظ دیگر آنحضرتﷺ کے بعد مدعی نبوت کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔ چنانچہ مرزاغلام احمد قادیانی کے کفر کو واضح کرنے کے لئے مصنف نے اس کتاب کے آخر میں عراق، نجف اشرف، وکربلا کے مفتیان ومجتہدین کے فتویٰ جات کو شامل کتاب کیا ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔
۸… مناظرہ مندراں والا میں مرزائی شکست: شیعہ مکتب فکر کے ممتاز رہنما ومناظر مولانا محمد اسماعیل گوجروی کا قادیانیوں سے مندراں والی میں مناظرہ ہوا۔ درس آل محمد کے فاضل اور مولانا محمد اسماعیل صاحب کے شاگرد مولانا غلام بشیر نے اس مناظرہ کی روئیداد قلمبند کی۔ ہم نے اس کی تلخیص اس جلد میں شائع کر دی ہے۔ مولانا محمد اسماعیل صاحب نے ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت میں فیصل آباد مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیں۔ شیعہ مکتب فکر کے بڑے شاطر مناظر تھے۔ لیکن مولانا دوست محمد قریشیؒ، مولانا عبدالستار تونسوی مدظلہ کے نام سے انہیں پسینہ آجاتا تھا۔ مناظرہ جھوک وڑھیل ضلع بہاولپور میں فقیر خود اس کا عینی گواہ ہے کہ ہزار للکار کے باوجود مناظر اسلام مولانا سید محمد علی شاہ صاحبؒ اور مولانا عبدالستار صاحب تونسوی مدظلہ کے سامنے آنے کا وہ حوصلہ نہ کر پائے۔ مندراں والی میں مولانا محمد اسماعیل شیعہ کا قادیانی مناظر احمد علی شاہ قادیانی سے مناظرہ ہوا تو قادیانی مناظر کے چھکے چھوٹ گئے۔
ز… پشاور کے ڈاکٹر سید فدا حسین شاہ صاحبؒ نے قادیانی رسالہ اظہار حقیقت کا جواب تحریر کیا۔ جس کا نام ہے:
۹… فرقہ احمدیہ کے چار سوالوں کے جوابات حق وباطل: ’’اظہار حقیقت‘‘ نامی رسالہ میں قادیانیوں نے چار سوال قائم کئے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس رسالہ میں ان چار سوالوں کا جواب دیا۔ یہ رسالہ بھی اسی جلد میں شامل ہے۔
ز… حیدرآباد دکن کے ایک قادیانی نے رسالہ ’’حجۃ اﷲ‘‘ لکھا۔ حضرت مولانا سید عبدالجبار قادریؒ نے اس کا جواب
۱۰… سیف الجبار: کے نام سے تحریر فرماکر قادیانیوں کی بولتی بند کر دی۔ قادیانیوں نے