… قادیانی اور مسلمان: یہ پمفلٹ بھی حضرت مولانا عبدالرحیم اشرفؒ کا مرتب کردہ ہے۔
یہ چار پمفلٹ حضرت المرحوم کے اس جلد میں شائع کئے جارہے ہیں۔ آپ نے ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت کے دوران ممبران اسمبلی کے لئے ایک کتابچہ مرتب کیا۔ جس میں مرزاقادیانی کی کتابوں سے حوالہ جات کے اصل کتب کے فوٹو شائع کئے گئے۔ وہ بھی بہت قابل قدر محنت ہے۔ لیکن ان حوالہ جات کے فوٹو کی طباعت خاصہ مشکل ومحنت طلب کام ہے۔ بھاری پتھر ہے۔ چوم کر چھوڑ دیا ہے۔ اﷲتعالیٰ کو منظور ہے تو کوئی دوست اس پر کام کردیں گے۔ مولانا عبدالرحیم اشرفؒ کے صاحبزادہ جواب ان کے جانشین ہیں۔ ڈاکٹر زاہد اشرف صاحب بہت باہمت وباصلاحیت ہیں۔ وہ ہمت کریں تو حضرت مرحوم کے تمام رسائل ردقادیانیت اور یہ حوالہ جاتی کتاب ’’محضر نامہ‘‘ اور آپ کے المنبر میں شائع ہونے والے ردقادیانیت کے تمام ادارتی نوٹ ایک ساتھ شائع کر دیں۔ تو ایک جامع چیز مرتب ہو جائے گی۔
مولانا گلزار احمد مظاہریؒ کے صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے بھی مولانا مظاہریؒ کے رسائل کے لئے یہی درخواست کی تھی۔ انہوں نے تو تاحال عمل نہیں فرمایا۔ اب حضرت مولانا عبدالرحیم اشرفؒ کے جانشین اس گذارش کو کس کھاتہ میں ڈالتے ہیں۔ یہ سب اﷲتعالیٰ کے علم میں ہے۔ فقیر کو تو خوشی ہے کہ دونوں حضرات کے رسائل یکجا ہوگئے۔ز… وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کے جناب سید برکت علی شاہ صاحب تھے۔ جن کا لقب ’’گوشہ نشین‘‘ تھا۔ آپ شیعہ مکتب فکر کے نامور مناظر وخطیب تھے۔
۷… آئینہ مرزائیت: نامی کتاب آپ نے قادیانیت کے خلاف مرتب فرمائی۔ یہ آج سے ایک صدی قبل کی کتاب ہے۔ اس جلد میں اس کو شائع کیاجارہا ہے۔ اس کتاب سے آپ کو